پی ایس ایل7،کولن منرو کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینیم کیٹگری میں پک کرلیا

اوپنر گزشتہ سیزن میں بھی اسلام آباد کا حصہ تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 12 دسمبر 2021 16:43

پی ایس ایل7،کولن منرو کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینیم کیٹگری میں پک کرلیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 دسمبر 2021ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کی ڈرافٹنگ میں کیوی بلے باز کولن منرو کو سابق پی ایس ایل چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینیم کیٹگری میں پک کرلیا ہے ۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کی ڈرافٹنگ آج نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ہورہی ہے، پاکستان سپر لیگ میں شامل 6 فرنچائزز اپنی ٹیموں کو حتمی شکل دیں گی، اس سلسلے میں ڈرافٹنگ اتوار کی دوپہر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ہورہی ہے۔

ٹیموں نے اپنی ریٹنشن اور ٹریڈنگ کا عمل مکمل کرلیا ہے، لاہور قلندرز، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی نے 8، 8 جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے 7، 7 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔

(جاری ہے)

پلاٹینیم میں پہلی پک لاہور قلندرز کی ہے، امکان ہے کہ فخرزمان دوبارہ لاہور قلندرز کا حصہ بنیں گے، گولڈ اور ایمرجنگ میں بھی پہلی پک لاہور قلندرز کی ہے۔

سلور کے پہلے رائونڈ میں پشاور، دوسرے میں ملتان، تیسرے میں کوئٹہ اور چوتھے رائونڈ میں پشاور زلمی کی پہلی باری ہے۔ ڈرافٹ کے لئے 425 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے، ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ 18 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی، جس میں پلاٹینیم، ڈائمنڈ اورگولڈ کے 3،3، سلور کے 5 جبکہ ایمرجنگ اور سپلیمنٹری کے 2، 2 کھلاڑی شامل ہوں گے۔                                                                                                                             
وقت اشاعت : 12/12/2021 - 16:43:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :