پی ایس ایل7، وزیراعلیٰ سندھ کی سٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد محدود رکھنے کی تجویز

پنجاب حکومت پر بھی تماشائیوں کی تعداد کم کرنے کا دبائو ، بغیر تماشائیوں کے پی ایس ایل میچز کرانے پر بھی غور ہوسکتا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 17 جنوری 2022 12:42

پی ایس ایل7، وزیراعلیٰ سندھ کی سٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد محدود رکھنے کی تجویز
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جنوری 2022ء ) کراچی سمیت ملک بھر میں کورونا کیسز میں بڑھتے ہوئے اضافے سے پی ایس ایل 7 پر خطرات منڈ لانے لگے۔ اس حوالے سے پی سی بی کے حکام آج این سی اوسی سے مشاورت کریں گے اور نئی گائیڈ لائن کا تعین کریں گے، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی پی ایس ایل 7 کے دوران سٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد محدود کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

پنجاب حکومت بھی کورونا کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے، پنجاب حکومت پر بھی تماشائیوں کی تعداد کم کرنے کا دبائو ہے جب کہ بغیر تماشائیوں کے پی ایس ایل میچز کرانے کی بھی تجویز سامنے آئی ہے۔ پی ایس ایل 7 کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے شروع ہوگا جب کہ دوسرا مرحلہ 10 فروری سے لاہور میں کھیلا جائے گا، موجودہ صورت حال سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کی پریشانی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل 7 کے بغیر کسی کورونا کیس کے انعقاد سے آسٹریلین ٹیم کے مارچ میں پاکستان کے دورے کی امید بڑھ جائے گی تاہم کسی بھی کھلاڑی کے کورونا کا شکار ہونے کی صورت میں کرکٹ آسٹریلیا کو بہانہ بناکر دورے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرنے کا موقع مل جائے گا۔ پی سی بی کے حکام نے پی ایس ایل کے دوران کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لئے سخت ببل بنائے ہیں ۔                                                                               
وقت اشاعت : 17/01/2022 - 12:42:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :