گولڈ میڈل جیتنے پر صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کی ارشد ندیم کو مبارکباد

پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو سیاستدانوں کی جانب سے مبارکبادکے پیغامات بھیجے گئے

پیر 8 اگست 2022 14:39

گولڈ میڈل جیتنے پر صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کی ارشد ندیم کو مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو مقابلے میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو پاکستان کی نامور شخصیات کی جانب سے مبار کباد کے پیغامات بھیجے گئے ۔صدر عارف علوی نے ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنیاور تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد دی اورکہا کہ آپ قوم کا فخر ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔شہباز شریف نے لکھا کہ ارشد ندیم کی مستقل مزاجی، جذبہ اور محنت ہمارے نوجوانوں کے لیے سبق آموز ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ارشد، آپ کی شاندار کامیابی پر مبارکباد۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھی ارشد ندیم کو مبارکباد دی۔

اس کے علاوہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی نیزہ بازی کے مقابلے میں شاندار کاکردگی پر ارشد ندیم کو مبارکباد دی۔نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہاکہ پاکستان کا نام روشن کرنے پر شاباش ارشد ندیم،آپ نے ہمیں قابل فخر بنا دیا،شاباش چیمپئن۔ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہاکہ ایتھلیٹکس میں کئی دہائیوں بعد گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں۔
وقت اشاعت : 08/08/2022 - 14:39:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :