پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹکٹوں کی قیمتیں متعارف کرادیں

جمعہ 3 فروری 2023 23:18

پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹکٹوں کی قیمتیں متعارف کرادیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2023ء) پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹکٹوں کی قیمتیں متعارف کرادیں۔ جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے ٹکٹوں کی قیمتوں کی تفصیلات کا اعلان کر دیا ہے۔پی سی بی سے جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملتان اور کراچی لیگ کے میچز کے آن لائن ٹکٹ ہفتہ کو صبح گیارہ بجے سے ہوں گے اور شائقین اپنے ٹکٹ بک کروانے کے لیے cricket.bookme.pkپر جا سکتے ہیں۔

چار مقامات پر باکس آفس سے ٹورنامنٹ کے دوران شائقین کے لئے فزیکل ٹکٹ بھی دستیاب ہوں گے۔ راولپنڈی اور لاہور کے میچوں کی ٹکٹیں مقررہ وقت پر فروخت کی جائیں گی۔ 13فروری کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور 2021کا ٹائٹل جیتنے والی ملتان سلطانز کے درمیان ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے ٹکٹ وی آئی پی کے لیے 6 ہزار، پریمیم کے لیے 3 ہزار، فرسٹ کلاس کے لیے 2 ہزار اور جنرل انکلوژرز کے لیے ایک ہزار روپے مقرر کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

15فروری کو ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کے ٹکٹ کی قیمتیں وی آئی پی کے لیے2 ہزار 900، پریمیم کے لیے ایک ہزار900، فرسٹ کلاس کے لئے 950 اورجنرل انکلوژرز کے لئے 650 روپے مقرر کئے گئے ہیں جبکہ باقی تین میچوں کے لئے ہوم سائیڈ کے ٹکٹ کی قیمتیں وی آئی پی 4 ہزار، پریمیم 2 ہزار، فرسٹ کلاس ایک ہزار 500 اور جنرل انکلوژرز کے لئے ایک ہزار روپے مقرر کئے گئے ہیں۔

کراچی میں اتوار کے علاوہ میچوں کے لیے ٹکٹ کی قیمتیں بالترتیب وی آئی پی کے لئے 2 ہزار900 ، پریمیم کے لئے ایک ہزار 900 ، فرسٹ کلاس کے لئے 950 اور جنرل انکلوژرز کے لئے 650 فروپے مقرر کئے گئے ہیں۔ 19فروری بروز اتوار کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والے میچ کے لیے ٹکٹوں کی قیمت وی آئی کے لئے 5 ہزار، پریمیم کے لئے 3 ہزار، فرسٹ کلاس کے لئے 2 ہزار اور جنرل انکلوژرز کے لئے ایک ہزار روپے مقرر کئے گئے ہیں۔

کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان اتوار 26فروری کو ہونے والے میچ کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں وی آئی پی کے لئے 4 ہزار، پریمیم کے لئے 2 ہزار، فرسٹ کلاس کے لئے ایک ہزار 500 اور جنرل انکلوژرز کے لئے ایک ہزار روپے مقرر کئے گئے ہیں۔ پی سی بی نے پہلی بار رعایتی سیزن پاسز متعارف کرائے ہیں جوہفتوار تعطیلات کے علاوہ دیگر دنوں میں ہونے والے میچوں کے لئے ہوں گے۔

اس کا مقصد کرکٹ کے شائقین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، وہ میچوں میں شرکت کے لیے سستے ٹکٹ خریدیں اور بہترین مختصر ترین فارمیٹ کے کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھیں۔ اوپننگ میچ کے علاوہ ملتان کے چار میچوں کے لئے سیزن پاس وی آئی پی 16 ہزار 830، پریمیم 9 ہزار 630، فرسٹ کلاس 5 ہزار 715 اور جنرل انکلوژرز کے لئے 3 ہزار 555 روپے مقرر کئے گئے ہیں۔ اسی طرح 16، 20، 21، 23 اور 24 فروری کو ہونے والے کراچی کے پانچ میچوں کے سیزن پاس کی قیمت وی آئی پی کے لئے 13 ہزار 50 روپے، پریمیم کے لئے 8 ہزار 550 روپے، فرسٹ کلاس کے لئے 4 ہزار 275 اور جنرل انکلوژرز کے لئے 2 ہزار 925 روپے مقرر کئے گئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق ایک ٹکٹ ایک شناختی کارڈ پر خریدا جا سکتا ہے۔ جن لوگوں کے پاس سی این آئی سی نہیں ہے، وہ پاسپورٹ کا استعمال کرکے ٹکٹ خرید سکتے ہیں، جبکہ 18سال سے کم عمر کے لیے بے فارم کی ضرورت ہوگی۔ تمام تماشائیوں کو حکومت کی طرف سے جاری کردہ آئی ڈی لانے کی ضرورت ہوگی جس کے ذریعے انہوں نے ٹکٹ خریدے ہیں۔ملتان میں وی آئی پی انکلوژرز کے ناموں میں عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز شامل ہیں جبکہ پریمیم میںظہیر عباس، جاوید میانداد، فرسٹ کلاس میں الہی، وسیم اکرم اور جنرل انکلوژرز میں حنیف محمد، مشتاق احمدانکلوژرز شامل ہیں۔

اسی طرح کراچی میں وی آئی پی انکلوژرز میں فضل محمود، حنیف محمد، جاوید میانداد انکلوژرز، پریمیم میںعمران خان، قائد، وسیم اکرم، فرسٹ کلاس میں آصف اقبال، انتخاب عالم، اقبال قاسم، محمد برادران، نسیم الغنی، ظہیر عباس اور جنرل انکلوژرز میںماجد خان، وقار حسن، وسیم باری انکلوژرز شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 03/02/2023 - 23:18:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :