پی ایس ایل 9، پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگانے پر ایک شخص سٹیڈیم سے بے دخل

لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ میں اسوقت ہجوم میں ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جب کچھ حامیوں نے تحریک انصاف کے حق میں نعرے بازی شروع کردی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 18 فروری 2024 16:05

پی ایس ایل 9، پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگانے پر ایک شخص سٹیڈیم سے بے دخل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 فروری 2024ء ) لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے افتتاحی میچ کے دوران پنجاب پولیس نے ہفتے کے روز قذافی اسٹیڈیم، لاہور سے پاکستان تحریک انصاف کے حامی کو بے دخل کردیا۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان جاری پی ایس ایل میچ میں اس وقت ہجوم میں ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جب کچھ حامیوں نے تحریک انصاف کے حق میں نعرے بازی شروع کردی۔

اس واقعہ کے بعد پنجاب پولیس حرکت میں آئی اور قذافی سٹیڈیم کے اندر کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ پنجاب پولیس نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سیاسی جماعت کے حق میں نعرے لگانے پر ایک شہری کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایک اور ویڈیو میں شائقین کی بڑی تعداد ’’تیرا یار میرا یار قیدی نمبر 804‘‘ کا نعرہ لگارہی ہے۔

حال ہی میں ملک میں عام انتخابات ہوئے جس نے پاکستانی شہریوں کو سیاسی طور پر چارج کر دیا ہے جس کے نتیجے میں ان کی سیاسی لہر افق پر ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ کا آغاز شاندار افتتاحی تقریب سے ہوا جہاں نوری، علی ظفر، آئمہ بیگ اور لیجنڈ عارف لوہار نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے شائقین کا دل موہ لیا۔ نتاشا بیگ اور لیو برادران کی جانب سے پیش کیے گئے قومی ترانے کی روح پرور پیش کش نے عوام میں فخر کا احساس جگایا جنہوں نے بڑی تعداد میں میچ میں شرکت کی۔

میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن لاہور قلندرز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے رسی وان ڈیر ڈوسن اور صاحبزادہ فرحان کی نصف سنچریوں کی بدولت پہلی اننگز میں 5-195 رنز بنائے۔
وقت اشاعت : 18/02/2024 - 16:05:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :