پی ایس ایل 9، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا

کراچی کنگز بھی لیگ سے باہر، سعود شکیل کی عمدہ نصف سنچری

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 10 مارچ 2024 22:47

پی ایس ایل 9، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 مارچ 2024ء ) پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری بال پر 6 وکٹوں سے ہرا کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 166 رنز بنائے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 34 گیندوں پر 55 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، اُن کی وکٹ محمد عامر کے حصے میں آئی۔ عبداللہ شفیق نے 39 گیندوں پر 59 رنز بنائے، وہ ناقابل شکست رہے، انہوں نے دوران بیٹنگ 2 چھکے اور 3 چوکے لگائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں مرزا بیگ 12، شائے ہوپ 5، صاحبزادہ فرحان 25 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے ابرار احمد نے 2، محمد عامر اور محمد وسیم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ 167 رنز کا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری گیند پر چھکا مارکر حاصل کیا۔ کوئٹہ کی جیت کے ساتھ کراچی کنگز اگلے مرحلے میں پہنچنے کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔قلندر پہلے ہی اس ریس سے باہر ہوچکی تھی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو میچ جیتنے کے لیے آخری گیند پر 4 رنز درکار تھے، تاہم وسیم جونیئر نے شاہین کو چھکا مار کر اپنی ٹیم کو نہ صرف میچ جتوادیا جبکہ اگلے مرحلے میں بھی پہنچا دیا۔

اس کے علاوہ سعود شکیل88 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 میچز کھیلنے کے بعد 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ پلے آف مرحلے میں پہنچنے کیلئے کوئٹہ کیلئے آج کا میچ جیتنا اہم ہوگا کیونکہ چوتھی پوزیشن کیلئے کراچی کنگز بھی میدان میں موجود ہے جس کا ابھی ایک میچ رہ گیا ہے اور وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے تاہم آج کا میچ ملاکر کوئٹہ کے دو میچ باقی ہیں۔

لاہور قلندرز پر آج کے میچ کا کوئی دباؤ نہیں اور وہ صرف پی ایس ایل 9 کو خوش اسلوبی کے ساتھ ختم کرنے کی کوشش کرے گی۔ اعزاز کے دفاع میں ناکام لاہور قلندرز 9 میچز میں سے 7 میں شکست کھا چکی ہے۔ لاہور قلندرز محض ایک کامیابی اور ایک میچ بارش کی نذر ہونے کے سبب 3 پوائنٹس کے ساتھ ایلیمنٹری راؤنڈ کی دوڑ سے الگ ہو کر چھٹے اور آخری نمبر پر ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافے، ریلی روسو (کپتان)، عمیر بن یوسف، لاری ایونز ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد عامر، ابرار احمد سہیل خان پر مشتمل ہے جب کہ لاہور قلندرز کی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، طاہر بیگ، عبداللہ شفیق، شائی ہوپ، شاہین آفریدی (کپتان)، سکندر رضا، ڈیوڈ ویز، جارج لنڈے، جہانداد خان، زمان خان، طیب عباس شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 10/03/2024 - 22:47:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :