ٹیوٹا صنعتی اداروں کی مشاورت سے صوبہ بھر میں واقع اپنے اداروں میں جدید کورسز کاآغاز کریگی‘ عرفان قیصر شیخ

منگل 21 اکتوبر 2014 17:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) ٹیوٹا صنعتی اداروں کی مشاورت سے صوبہ بھر میں واقع اپنے اداروں میں جدید کورسز کاآغاز کرے گی، ٹیوٹا کے فارغ التحصیل نوجوانوں کو مقامی و بین الاقوامی سطح پر روزگار کی فراہمی کیلئے سسٹم بنایا جائے گا تاکہ وہ معاشرے کا باعزت شہری بن سکیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے ٹیوٹا افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ پاکستان میں ماہر افرادی قوت کی دستیابی صنعتی ترقی کی کامیابی کا ذریعہ ہے ۔ اس سے نہ صرف معاشرے میں غربت میں کمی بلکہ معاشی خوشحالی بھی ہو گی۔انڈسٹری کے ساتھ مضبوط روابط سے ٹیوٹا کو جدید کورسز شروع کرنے کا موقع ملے گا۔نوجوان نسل کو جدید کورسز میں ٹریننگ فراہم کرنا نہ صرف ہماری اولین ذمہ داری ہے بلکہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

چیئر پرسن ٹیوٹا نے کہا کہ پرائیوٹ سیکٹر کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے تین سالہ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجنئیرنگ اور ووکیشنل کورسز کے نصاب کی تبدیلی کی جائے گا۔ ٹیوٹا وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کی ترقی کیلئے پالیسی مرتب کرے گی۔ انہوں نے افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ روابط میں تیزی لائیں تاکہ انکی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے کورسزکو شروع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے صوبہ بھر کی صنعتی تنظیموں اور چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا جلد دورہ بھی کیا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ