کرپشن ، بدعنوانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال پر ای ڈی او ایجوکیشن فیصل آباد وحید الدین شاہ معطل،محکمہ اینٹی کرپشن کو تحقیقا ت کا حکم

جمعہ 31 اکتوبر 2014 14:37

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) کرپشن ، بدعنوانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر ای ڈی او ایجوکیشن فیصل آباد وحید الدین شاہ کو فوری معطل کر دیا گیا صوبائی حکومت نے وحید الدین شاہ کے خلاف سنگین الزامات اور سرکاری فرنیچر میں کروڑوں روپے کی خردبرد کرنے کے مبینہ الزام میں محکمہ اینٹی کرپشن کو تحقیقا ت کا حکم بھی دے دیا ہے ای ڈی او ایجوکیشن کے خلاف قبل ازیں بھی سرگودھا اور وہاڑی میں تعیناتی کے دوران لاکھوں روپے کی سرکاری فنڈ میں خردبرد کرنے کے الزامات تھے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

31 اکتوبر۔2014ء کے مطابق معطل ای ڈی او وحیدالدین شاہ نے گزشتہ 8 ماہ کے دوران فیصل آباد کے مختلف ہائی سکولوں جن میں لڑکے اور لڑکیوں کے سکول شامل ہیں میں سرکاری فرنیچر خریدنے کے سلسلے میں80 لاکھ کی رقم خرد برد کر دی بعض سکولوں میں فرنیچر فراہم ہی نہ کیا گیا جبکہ سرکاری کاغذات میں ان کی خریداری ظاہر کی گئی چنانچہ اس سلسلہ میں مختلف سرکاری سکولوں کی معلمات اور اساتذہ نے ای ڈی او ایجوکیشن کی مبینہ بد عنوانیوں کے بارے میں تحریری طور پر آگاہ کیا جس پر صوبائی سیکرٹری تعلیم سکولز عبدالجبار شاہین نے انکوائری کا حکم دیا ابتدائی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ ای ڈی او نے نہ صرف سرکاری فرنیچر میں 80 لاکھ کی رقم مبینہ طور پر خردبرد کی بلکہ مختلف سرکاری سکولوں کی عمارت تزین و آرائش کے نام پر بھی لاکھوں روپے خرد برد کئے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

31 اکتوبر۔2014ء کو معلوم ہوا ای ڈی او ایجوکیشن وحید الدین شاہ اچھی شہرت کے حامل نہ تھے بعض مرتبہ سکولوں میں تعینات ہیڈ مسٹریس اور معلمات سے بدسلوکی میں ملوث پائے گئے تھے ای ڈی او وحید الدین شاہ کو اسی حرکت کی وجہ سے سرگودھا میں تعیناتی کے دوران فائرنگ کر کے شدید زخمی کیا گیا جس کی وجہ سے وہ 6 ماہ تک زیر علاج رہے معطل ای ڈی او کے خلاف وہاڑی میں بھی ای ڈی او ایجوکیشن کے طور پر تقرری کے دوران بھی سرکاری فنڈ خرد برد کرنے سکولوں کے درخت نیلام کرنے اور تعمیراتی کاموں میں گھپلے کرنے کے الزامات تھے بعض ازاں سیاسی اثر رسوخ ہونے کی وجہ سے ای ڈی او ایجوکیشن اپنے خلاف تحقیقات کو رکوانے میں کامیاب ہو جاتے فیصل آباد میں گزشتہ 8 ماہ تعیناتی کے دوران وحید الدین شاہ نے کرپشن کے علاوہ بعض سکولوں کے اساتذہ اور معلمات کو نہ صرف انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا بلکہ شکائت کرنے پر ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی بھی کی اس سلسلہ میں ای ڈی او نے اپنی راہ میں حائل ڈسٹرکٹ ایجویشن آفسر کو گزشتہ روز فیصل آباد سے تبدیل کرا دیا جس کا ڈی سی او فیصل آباد نوالامین مینگل نے بھی سخت نوٹس لیا اس سلسلہ میں ڈی سی او / ایڈ منسٹریٹر ضلعی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے صوبائی حکومت کو ای ڈی او ایجوکیشن کی مبینہ بے قائدگیوں کے بارے میں آگاہ کیا چنانچہ صوبائی حکومت نے ای ڈی او فیصل آباد وحید الدین شاہ کو ان کے عہدہ سے فوری طور پر ہٹا کر معطل کردیا ہے اس سلسلہ میں ڈی او سیکنڈ ری سکولز علی احمد سیان کو ای ڈی او ایجوکیشن فیصل آباد کا اضافی چارج دے دیا اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

31 اکتوبر۔2014ء کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے بعض ممبران اسمبلی اور مختلف سکولوں کی معلمات میں ای ڈی او وحید الادین شاہ کے خلاف تحریری طور پر صوبائی سیکرٹری تعلیم اور ڈی سی او فیصل آباد کو مبینہ کرپشن کے بارے میں شکائت کی تھی اینٹی کرپشن پولیس نے معطل ای ڈی او کی مبینہ کرپشن کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر