کسانوں کے بجلی کے کنکشن نہیں کاٹے جائیں گے،ڈاکٹر فرخ جاوید ،محکمہ زراعت کسانوں اور واپڈا کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا، صوبائی وزیر زراعت

پیر 22 دسمبر 2014 23:26

کسانوں کے بجلی کے کنکشن نہیں کاٹے جائیں گے،ڈاکٹر فرخ جاوید ،محکمہ زراعت کسانوں اور واپڈا کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا، صوبائی وزیر زراعت

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) کسان موجودہ بل ادا کر رہے ہیں انکے بجلی کے کنکشن نہیں کاٹے جائیں گے۔محکمہ زراعت کسانوں اور واپڈا کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا۔ بل ادا کرنے والے کاشتکاروں کو بجلی کی فراہمی اور کنکشن میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آنے پائے۔کاشتکاروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے حکومت 10روپے 35پیسے کے فلیٹ ریٹ پر بجلی فراہم کر رہی ہے۔

اس مد میں حکومت 22 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے جسے اگلے سال بھی جاری رکھا جائے گا۔ حکومت پنجاب کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے ہر اقدام اٹھائے گی۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کسان اتحاد کی تمام تنظیموں، اسلام آباد سے آئے واپڈا کے اعلیٰ حکام اور پاور سپلائی کمپنیوں کے چیفس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ا جلاس میں سیکرٹری زراعت علی طاہر، اے ایس واپڈا عمر رسول، چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکوقیصر زمان، سی ای او میپکو مظفر علی، سی ایس ڈی لیسکو خالد محمود، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت امیر خٹک، سپیشل سیکرٹری زرعی مارکیٹنگ ڈاکٹر صالح طاہر، ڈی جی زراعت توسیع ڈاکٹرمحمد انجم اور پاکستان کسان اتحاد کی تمام تنظیموں کے اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس کا مقصد کسانوں کے واپڈاسے متعلق مسائل پر تفصیلی بحث کے بعد ان مسائل کے حل تجویز کرنا تھا۔ ڈاکٹر فرخ جاویدنے کسان راہنماوٴں کے مسائل جانے اور انکے فوری حل کیلئے واپڈا کے اعلیٰ حکام کوہدایات دیں۔ انہوں نے متعلقہ پاور سپلائی کمپنیوں کے نمائندگان کو ہدایت کی کہ کسانوں کودرپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی جائزہ رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کی جائے۔ سیکرٹری زراعت نے اجلاس کو بتایا کہ کاشتکاروں کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے حکومتی پالیسی واضح ہے۔ اجلاس سے خطاب میں واپڈا کے اعلیٰ حکام اور پاور سپلائی کمپنیوں کے چیفس نے یقین دہانی کروائی کے کسانوں کو ہر سطح پر سہولت فراہم کی جائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ