سی این جی انڈسٹری سے غیر قانونی طور پر اضافی ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے،سپریم کورٹ نے سترہ فیصد سیلز ٹیکس وصولی کا حکم دیا مگر بتیس فیصد وصولی کی جا رہی ہے،معاملے کو فوری حل نہیں کیا گیا تو تمام فریقین کیلئے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبداللہ پراچہ کابیان

منگل 4 اگست 2015 16:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ ایف بی آرغیر قانونی طور پر سی این جی انڈسٹری سے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی مد میں اضافی وصولیاں کر رہا ہے جس سے اس شعبہ پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اس مسئلے کو فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو مسائل بڑھینگے۔

(جاری ہے)

غیاث پراچہ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ نے سی این جی سیکٹر پر عائد سیلز ٹیکس کو چھبیس فیصد سے کم کر کے سترہ فیصد کرنے کا حکم دیا تھا جسکے بعد ایف بی آر نے اس طریقہ سے ٹیکس عائد کیا کہ وہ بظاہر سترہ فیصد لگتا ہے مگر حقیقت میں اسکا بوجھ بتیس فیصد ہے جو استحصال ہے۔انھوں نے کہا کہ بعض شعبوں کو بلا وجہ ٹیکس پر چھوٹ دی گئی ہے جبکہ بعض کا ٹیکس کم کیا جا رہا ہے جبکہ ایڈوانس ٹیکس ادا کرنے والے سی این جی شعبہ کو نچوڑا جا رہا ہے جو قابل قبول نہیں۔

سی این جی سیکٹر اسی فارمولے سے ٹیکس ادا کرنا چاہتا ہے جس فارمولے کے تحت دیگر شعبوں سے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ غیاث پراچہ نے کہا کہ اگر اس معاملے کو فوری حل نہیں کیا گیا تو تمام فریقین کیلئے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ