کے الیکٹرک کی زائد بلنگ سے غریب شہری خون کے آنسو رونے لگے، محمد یامین

جمعرات 25 اگست 2016 16:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) کے الیکٹرک کی زائد بلنگ سے غریب شہری خون کے آنسو رونے لگے وہ پیٹ پالیں یا بجلی کا اضافی بل اداکریں ۔ یہ بات ایڈوائزر وفاقی محتسبِ اعلیٰ ریجنل آفس کے ایڈوائزر محمد یامین نے کہی۔ وہ ڈپٹی کمشنر ملیر کے کیمپ آفس میں کے الیکٹرک کی زائد بلنگ کے خلاف غریب شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کر رہے تھے۔

محمد یامین نے کہا کہ غریب شہریوں کو پہلے ہی بے شمار مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کے الیکٹرک نے تو ان کی کمر ہی توڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب شہری محتسب عدالت میں روتے ہوئے آتے ہیں اور ہنستے ہوئے واپس جاتے ہیں یہ ملک کا واحد ادارہ ہے جہاں کسی وکیل یا فیس کے بغیر درخواست گذار خود اپنی شکایت درج کرتا ہے اور اسے فوری انصاف فراہم کیا جاتاہے۔

(جاری ہے)

محتسب عدالت میں درخواست گذار آصف اقبال نے بتایا کہ میں مزدوری کرتا ہوں اور میری بیوی گھروں میں کام کرتی ہے اضافی بل کیسے اداکروں بجلی والے روزانہ گھر پر آجاتے ہیں پریشان کرتے ہیں جبکہ محلے میں ہماری بے عزتی ہوتی ہے میرے ساتھ انصاف کیا جائے۔ محتسب عدالت نے کے الیکٹرک کے نمائندے کو یہ رویہ ٹھیک کرنے کی ہدایت کی اور اضافی بل ختم کردیا ۔

درخواست گذار عبدالناصر نے بتایا کہ میرے گھر 7ماہ سے اضافی بل آرہا ہے بجلی دفتر جاتے ہیں توعملہ شکایت نہیں سنتا بلکہ اضافی بل بھرنے کیلئے دباؤ ڈالتا ہے خدارا کے الیکٹرک کو میٹر ریڈنگ کے مطابق بل بھیجنے کا حکم صادر کریں۔ محتسب عدالت نے اضافی بل کا خاتمہ کردیا اور لوڈ چیک کرنے کا حکم دیا۔ مدعی محمد تقی نے انتہائی کرب میں بتایا کہ جولائی 2016کا بل 45974/-روپے کا آیا ہے حالانکہ ہر ماہ باقاعدگی سے بل بھرتا ہوں محتسب عدالت سے درخواست ہے کہ کے الیکٹرک کے ظلم سے نجات دلادیں محتسب عدالت نے کے الیکٹرک کی زائد بلنگ ختم کرکے انصاف فراہم کردیا۔

مدعیہ گوہر پروین نے محتسب عدالت کو بتایا کہ کے الیکٹرک نے کافی مہینوں سے زیادہ بل بھیجنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اور اب تو انتہاہوگئی ہے کے الیکٹرک کے ظلم سے نجات دلائی جائے اور میرے گھر کا سروے کرکے درست بل بھیجا جائے۔ مدعیہ گوہر پروین نے مزید کہا کہ اب تک کے الیکٹرک نے جو زائد پیسے لئے ہیں میرے اکاؤنٹ میں ایڈجسٹ کیا جائے۔ محتسب عدالت نے کے الیکٹرک کے نمائندے کی رپورٹ پڑھ کر اس میں اضافی بلنگ کا خاتمہ کردیا اور کے الیکٹرک کو اضافی بلنگ سے باز رہنے کی تلقین کی۔

مدعی محمد علی نے بتایا کہ کے الیکٹرک اندازے سے بل بھی رہا ہے جب شکایت لے کر دفتر جاؤ تو عملہ بات سننے کو تیار نہیں ہوتا محتسب عدالت سے درخواست ہے کہ کے الیکٹرک کو جائز بل بھیجنے کا حکم صادر کریں۔محتسب عدالت نے کے الیکٹرک کے نمائندے سے مشاورت کے بعد بل کی درستگی کا حکم سنایا محتسب عدالت عدالت نے درخواست گذارقربان علی، مطاہر حسین اور فیصل کی درخواستوں کی بھی سماعت کی اور موقع پر ہی درخواست گذاروں کے حق میں فیصلے سنائے جس سے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع