نجم سیٹھی جون میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر بن جائیں گے، شہریار خان ، پاکستانی ٹیم کی بنگلا دیش کے ہاتھوں شکست سے بہت مایوس ہیں۔ پاکستانی ٹیم کی ناقص فٹنس اور کارکردگی کا نوٹس لیا ہے، رواں ہفتے آسٹریلیا کی آرمی ٹیم بھی کرکٹ کھیلنے پاکستان کا دورہ کرے گی،زمبابو ے علاوہ نگلا دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم بھی مئی میں پاکستان آرہی ہے، میڈیا سے گفتگو،پی سی بی کازمبابوے کیخلاف تمام میچزلاہورمیں کرانے کا فیصلہ، زمبابوے کی ٹیم صرف دس روز کیلئے پاکستان آر ہی ہے، اتنے مختصروقت میں مختلف شہروں میں میچز کرانا ممکن نہیں۔ اسلئے پی سی بی نے سیریزکے تمام میچز لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا ، پی سی بی

منگل 21 اپریل 2015 07:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 اپریل۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے بتایا ہے کہ نجم سیٹھی جون میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ا آئی سی سی) کے صدر بن جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے بتایا ہے کہ ا نجم سیٹھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کے صدر بننے جا رہے ہیں۔ نجم سیٹھی جون 2015ء میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جبکہ ان کی مدت پوری ہونے کے بعد کوئی ٹیسٹ کرکٹر آئی سی سی کے صدر کا عہدہ سنبھالے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی بنگلا دیش کے ہاتھوں شکست سے بہت مایوس ہیں۔ پاکستانی ٹیم کی ناقص فٹنس اور کارکردگی کا نوٹس لیا ہے۔ پاکستانی کھلاڑی بنگلا دیش سے بْرے طریقے سے ہارے تھے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ رواں ہفتے آسٹریلیا کی آرمی ٹیم بھی کرکٹ کھیلنے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ آسٹریلوی ٹیم کے آنے سے بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے پاکستان کیلئے کھل جائیں گے۔

زمبابوے کی ٹیم کا آنا سب سے اہم ہوگا۔ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم مئی میں پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ بنگلا دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم بھی مئی میں پاکستان آرہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بی سی سی آئی ٹیم بھیجنے کے لئے تیار ہے تاہم بھارتی ٹیم ابھی تک نئی حکومت سے اجازت کی منتظر ہے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کیخلاف تمام میچزلاہورمیں کرانے کافیصلہ کرلیا، زمبابوین ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کر ے گی،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دورازے کھلنے کے قریب،پاک زمبابوے سیریز سے ویران میدان آباد کرنے کی کوشش ،تمام میچزایک ہی وینیوپرکرانے کا فیصلہ،پی سی بی ذرائع کے مطابق زمبابوے کی ٹیم صرف دس روز کیلئے پاکستان آر ہی ہے، اتنے مختصروقت میں مختلف شہروں میں میچز کرانا ممکن نہیں۔

اسلئے پی سی بی نے سیریزکے تمام میچز لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم مختصر دورے میں تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ اس سے قبل پی سی بی نے کراچی میں دومیچزکی سیکیورٹی کیلئے کمشنرکراچی اورچیف سیکریٹری سندھ کوخط لکھا تھا تاہم اب زمبابوین ٹیم صرف لاہور میں میچزکھیل کرہی لوٹ جائے گی۔