دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو 2وکٹوں سے شکست ،پاکستان نے سیریز2-0سے جیت لی،مختار احمد شاندار کارکردگی پر مین آف میچ اور مین آف دی سریز قرار پائے

پیر 25 مئی 2015 06:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2015ء)پاکستان نے زمبابوے کودوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں سنسنی خیزاورکانٹے دارمقابلے کے بعد2وکٹوں سے شکست دیکرسیریز2-0سے جیت لی۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسری ٹی ٹونٹی میچ کاٹاس زمبابوے کے کپتان نے جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا،زمبابوے کے اوپنرزنے 68رنزکی پارٹنرشپ کی ،68رنزپرمسکازداکوشعیب ملک نے انورعلی کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ کردیا۔

انہوں نے 34رنزبنائے ،136کے مجموعی سکورپرزمبابوے کی دوسری وکٹ گری ،سپانڈا49رنزبناکرشاہدآفریدی کاشکاربنے ،نعمان انور18رنزبناسکے ،شعیب ملک پھرناکام رہے صرف7رنزبناکررن آوٴٹ ہوگئے ۔شاہدآفریدی بھی صرف7رنزبناسکے ،عمراکمل نے 30رنزبنائے ،پاکستان کوآخری اوورمیں 12رنزچاہئے تھے ،بلاول بھٹی نے 2گیندیں پہلے ہیچوکالگاکرپاکستان کوفتح یاب کرادیا۔

(جاری ہے)

زمبابوے کی طرف سے سی بی مو فو ولیمز نے 2وکٹیں حاصل کیں۔زمبابوے کی تیسری وکٹ168رنزپرگری ،زمبابوے نے مقررہ 20اوورزمیں 3وکٹوں کے نقصان پر175رنزبنائے ،پاکستان کو176رنزکاہدف ملا،پاکستان کی طرف سے احمدشہزاداورمختاراحمدنے اننگزکاآغازکیا،44کے مجموعی سکورپراحمدشہزاد18رنزبناکرآوٴٹ ہوگئے ،مختاراحمدنے پھرشانداراننگزکھیلی اور62رنزبناکرآوٴٹ ہوگئے۔

مختاراحمدکوشاندارکارکردگی پرمین آف دی میچ کاایوارڈدیاگیا،جبکہ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی مختار احمد کے نام رہا ۔تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا ہ پرویز خٹک تھے ۔ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے موقع پر بھی قذافی اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھراہواتھا،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اوران کی اہلیہ ریحام خان نے بھی قذافی سٹیڈیم جاکرمیچ دیکھا

متعلقہ عنوان :