ماہرین کو سی پیک سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں

یہ منصوبہ بلحاظ مجموعی ایشیاء کی ترقی کو فروغ دے گا ، چینی خاتون ماہر تعلیم

جمعہ 14 اپریل 2017 16:36

ماہرین کو سی پیک سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اپریل2017ء) ایک چینی ماہر تعلیم کے مطابق چین ۔پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) جو کہ ’’ون بیلٹ ون روڈ ‘‘ منصوبے (بی آر آئی ) کا پائلٹ اور اہم پراجیکٹ ہے باہمی سود مند تعاون اور رابطے کو فروغ دے کر پورے ایشیاء میں ترقی کو فروغ دے گا ۔چائنا فارن افیئرز یونیورسٹی میں بین الاقوامی اکنامکس سکول کی ڈین پروفیسر کائی ہوا زو نے کہا کہ سی پیک اور بی آر آئی بین الاقوامی تعاون اور مشمولہ عالمگیریت کے نئے ماڈل ہیں ۔

خاتون ماہر تعلیم نے کہا کہ یہ منصوبہ مشترکہ مفادات ، ذمہ داری اور تقدیر والی برادری جو باہمی سیاسی اعتماد ، اقتصادی ادغام اور ثقافتی مشمولیت پر مشتمل ہو کی تعمیر میں مدد دے سکتا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ ماہ بیجنگ میں منصوبے اور ایشیاء کیلئے اس کے اثرات کے بارے میں بنگلہ دیش سمیت متعدد جنوب ایشیائی ممالک کے صحافیوں کے گروپ سے باتیں کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

مئی میں چینی حکومت ملک کے صدر شی جن پھنگ کے تاریخی منصوبے بی آر آئی کے بارے میں سربراہی اجلاس مرتب کرے گی ، سربراہی اجلاس کے دوران چین بنگلہ دیش کے ساتھ بین الحکومتی فریم ورک اور مالیاتی معاہدے پر دستخط کرے گا ع، بی آر آئی منصوبے میں چین کی اپنی صنعتی گنجائش برآمد کرنے کی کوشش کرنا اور بحیرہ ہند کے ذریعے بحری شاہراہ ریشم اور یوریشیا میں قدیم شاہراہ ریشم کے راستے پر اثرانداز ہونا شامل ہے، بالآخر اس سکیم میں 60سے زائد ممالک شامل ہو سکتے ہیں ، یہ دنیا کی آبادی کے قریباً 65فیصد عالمی قومی پیداوار کے قریباً ایک تہائی اور دنیا میں نقل و حرکت کرنیوالی تمام اشیاء اور سروسز کے ایک چوتھائی پر محیط ہے ۔

خاتون پروفیسر نے کہا کہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک قرضے دینے کے سلسلے میں اب بھی سختی سے کام لے رہے ہیں اور ان کے وسائل ترقی پذیر ممالک کی ضروریات کے مقابلے میں ناکافی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک اور اے ڈی بی ایشیاء کے بنیادی ڈھانچے کیلئے قریباً 20بلین ڈالر سالانہ مالیت کی فنانسنگ سروسز کی پیشکش کرسکتے ہیں ، یہ کافی سے کہیں زیادہ ہے ۔

جو نے کہا کہ ایشیائی ممالک کو 2016-2030ء کے دوران بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے 26ٹریلین ڈالر درکار ہیں ۔خاتون پروفیسر کے مطابق نجی شعبہ اس وقت علاقے کی بنیادی ڈھانچے پر سرمایہ کاری کا قریباً 92فیصد پورا کررہا ہے جو کہ مشرق ایشیاء میں نوے فیصد سے زائد اور جنوبی ایشیاء میں 62فیصد سے کم ہے، روایتی عالمگیریت کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے خاتون پروفیسرنے کہا کہ عالمی طورپر یہ سمندری ممالک ،خشکی میں گھرے ممالک ، ترقیافتہ اور کم ترقیافتہ میں بٹے ہوئے ہیں ، ملکی طورپر دیہی و شہری اور امیر و غریب میں تقسیم ہیں ۔

انہوں نے ان تقسیم ہائے کا الزام بنیادی ڈھانچے کی رکاوٹوں پر عائد کیا ، اے ڈی بی کے اعدادوشمار کے حوالے سے پروفیسر جو نے کہا کہ قریباً 40کروڑ ایشیائی باشندے اب بھی بجلی کی سہولت سے محروم ہیں ، تیس کروڑ کو پینے کے صاف پانی تک کوئی رسائی نہیں ہے اور ڈیڑھ ارب لوگ صحت و صفائی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں ایک سو میں سے صرف چوالیس افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے، جنوبی ایشیاء میں یہ تناسب 20:100ہے ۔پروفیسر جو نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی نظام پس و پیش کرنے والا نجی شعبہ اور ناقص گورننس کافی عرصے سے ایشیاء کیلئے مسائل پیدا کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ابھرتا ہوا اور ترقی پذیر ایشیاء دنیا کی پیداوار کا انجن بن گیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی