سی پیک کے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات تمام بی اینڈ آرممالک کیلئے بہترین مثال ہے

علاقائی اشتراک عمل پارٹنر شپ کے ذریعے خطے کے ممالک اپنی سماجی و اقتصادی اہداف کو پورا کرسکتے ہیں بی اینڈ آر منصوبے نے پاکستانی معیشت کیلئے واضح ثمرات مرتب کرنے شروع کر دیے ہیں

جمعہ 14 اپریل 2017 16:36

سی پیک  کے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات  تمام بی اینڈ آرممالک کیلئے بہترین  مثال ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اپریل2017ء) کئی ارب ڈالر مالیت کا ون بیلٹ کا فلیگ شپ منصوبہ چین ۔پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) شاہراہ ریشم کے ساتھ واقع تمام ممالک کے لئے ایک بہترین مثال ہے جو علاقائی اشتراک عمل ، پارٹنر شپ کے ذریعے ان کے سماجی و اقتصادی اہداف کو پورا کرتا ہے ، ون روڈ (بی اینڈ آر) منصوبے سے پاکستانی معیشت کیلئے واضح فوائد حاصل ہوناب شروع ہو گئے ہیں جس کے بارے میں امکان ہے کہ یہ بی اینڈ آر منصوبے کے بارے میں زیادہ کھلا رویہ اختیار کرنے پر غور کرنے کے لئے بھارت سمیت خطے کے دوسرے ممالک کو راغب کرنے کے لئے مثبت نمائشی اثر مرتب کرے گا۔

چین کے سرکاری میڈیا نے آئی ایم ایف کے حوالے سے کہا ہے کہ توقع ہے کہ پاکستان میں اقتصادی شرح نمو 2016-17ء کے مالی سال میں پانچ فیصد تک پہنچ جائے گی جو کہ جزوی طورپر بڑھتی ہوئی سی پیک سے متعلق سرمایہ کاری کی وجہ سے بڑھے گی ، اب بھی بھارت سے پیچھے ہے تا ہم بعض اقتصادی اعشاریے دونوں ایشیائی ممالک کے درمیان ترقیاتی فرق میں کمی کی جانب اشارہ کررہے ہیں مثال کے طور science news sitestsdaily .com- کے مطابق پر ر پاکستان میں چینی موبائل کے ذیلی ادارے سی ایم پاک نے 2016ء کے اواخر تک پاکستان میں 6951-3gبیس سٹیشنز اور 5223-4g بیس سٹیشنز قائم کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

چین پاکستان تعاون سے ٹیلی کام صنعت کو فروغ حاصل ہورہا ہے جبکہ دونوں ممالک سی پیک کو آگے بڑھانے کے لئے مل جل کر کا م کررہے ہیں ، پاکستان میں اس وقت سیمنٹ ، فولاد ، فارماسوٹیکل ، آٹوموبائل اور الیکٹرانکس جیسے مختلف شعبوں میں اضافہ ہورہا ہے، سی پیک کی بتدریج پیشرفت اپنی ملکی صورتحال کو مستحکم بنانے اور عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں معاون کردارادا کررہی ہے، اس طرح یہ ملک غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے زیادہ پرکشش بن رہا ہے، برطانیہ اوردیگر ممالک نے سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے اور سی پیک کا پارٹنر بننے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، سی پیک کے ساتھ صنعتیںقائم کرنے میں اضافہ کرنے میں کوششوں کے ساتھ پاکستان وہ کچھ کررہا ہے جس کے بارے میں بھارت اور دوسری ابھرتی ہوئی معیشتیں مسلسل باتیں کررہی ہیں اور اس طرح پاکستان خود کو عالمی صنعتی چین کے ساتھ مربوط کررہا ہے ، پاکستان کی معیشت سی پیک جو کہ ایسے فوائد کی مثال ہے جو بی اینڈ آر منصوبہ راستوں کے ساتھ واقع ممالک کو پہنچا سکتا ہے جیسے منصوبوں کی وجہ سے بتدریج کٹھن راستے پر گامزن ہے تا ہم پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت سے سی پیک اور دوسری سرمایہ کاریوں کیلئے نئے چیلنج پیدا ہونے کی بھی توقع ہے ،مثال کے طورپر پاکستان اور چین کے لئے اس بارے میں سوچنا سخت آزمائش ہو گا کہ پاکستان کے آس پاس قبائل اور مختلف علاقوں تک اقتصادی روٹی کی مساویانہ تقسیم تک کس طرح پہنچا جا سکتا ہے، جنوب ایشیائی ملک کیلئے ضرورت اس امر کی ہو گی کہ اس منصوبے سے زیادہ مقامی افراد کے مستفید ہونے کو یقینی بنانے کیلئے اقتصادی اصلاحات میں اضافہ کرے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار