گیس کمپنیوں کی رشوت ستانی کم ہونے کا امکان ہے،میاں زاہد حسین

کاروباری برادری گیس کنکشن پر پابندی ہٹانے کے حکومتی فیصلے کی بھرپور تائید کرتی ہے،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

جمعہ 14 اپریل 2017 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2017ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینیئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ملک بھر کی کاروباری برادری گھریلو اور صنعتی گیس کنکشنز پر عائد پابندی ہٹانے کے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے فیصلے کی بھر پور تائید کرتی ہے۔

اس سے عوام اور کاروباری برادری کے مسائل میں کمی آئے گی جبکہ معیشت کے مختلف شعبوں بشمول یوریا، ٹیکسٹائل، پاور سیکٹر، جنرل انڈسٹری اور سی این جی کے شعبہ پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت نے گیس کی کمی سے نمٹنے کیلئے ایران اور ترکمانستان سے گیس کی درامد میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے کئی اہم اقدامات کئے اور قطر سے ایل این جی کی درامد کا معاہدہ بھی کیا تاکہ معاشی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

اس وقت ملک میں ایک ایل این جی ٹرمینل کام کر رہا ہے جس کی استعداد 600 ملین مکعب فٹ روزانہ ہے ۔تین ماہ کے اندر دوسرا ٹرمینل بھی کام شروع کر دیگا جس سے درامد ہونے والے گیس کا حجم دگنا ہو جائے گا اور گیس کے بحران میں خاطر خواہ کمی آئے گی جس سے مجموعی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ انھوں نے بتایا کہ موجودہ صورتحال میں بجلی کی پیداوار کی سب سے سستا اور فوری زریعہ گیس ہے جس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ ملک میں گیس کی مسلسل کمی کے سبب پیپلز پارٹی کی حکومت نے 2011 میں نئے گیس کنکشن جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی جس سے متعدد مسائل نے جنم لیا تھا۔پابندی کا کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا کیونکہ بڑے صنعتی صارفین کو گیس کے کنکشن نہیں دئیے گئے مگر پابندی کے باوجود گیس کمپنیاں بعض صارفین کو چوری چھپے گیس کنکشن فراہم کرتی رہیں جبکہ گھریلو صارفین کو گیس کا کنکشن دینے کی رشوت ہر سال بڑھتے ہوئے ایک لاکھ روپے فی کنکشن تک پہنچ گئی جس سے گیس کمپنیوں کے عملے کے وارے نیارے ہو گئے۔ موجودہ حکومت کے فیصلے کے بعد جہاں معیشت مستحکم ہو گی وہیں گیس کمپنیوں کی رشوت ستانی میں بھی کمی کا امکان ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..