پاکستان میں صرف 13فیصد بالغ آبادی بینک اکائونٹ استعمال کرتی ہے، اقتصادی ماہرین

جمعہ 14 اپریل 2017 17:36

پاکستان میں صرف 13فیصد بالغ آبادی بینک اکائونٹ استعمال کرتی ہے، اقتصادی ماہرین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اپریل2017ء) اقتصادی ماہرین کے مطابق پاکستان میں صرف 13فیصد بالغ آبادی بینک اکائونٹ استعمال کرتی ہے جس میں اضافہ کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ یونیورسٹی آف آکسفورڈ اور لاہور سکول آف اکنامکس کے زیرانتظام منعقدہ عالمی کانفرنس میں شریک ماہرین اقتصادیات نے کہا کہ مائیکرو فنانس کا شعبہ عام آدمی کی ترقی کیلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

ملک کی اقتصادی ترقی میں اضافہ کیلئے تیزی سے بدلتی ہوئی ضرورتوں کے مطابق جدید حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔مائیکرو فنانس کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرکے عام آدمی کی زندگی میں نمایاں بہتری اور معاشی ترقی میں اضافہ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کے سی ای او راشد باجوہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان میں13فیصد بالغ افراد بینکنگ کی سہولتوں سے مستفید ہو رہے ہیں جبکہ خطے کے دیگر ممالک میں یہ شرح کہیں زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تحقیقی مقالے میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی معیشت کی ترقی اور عام آدمی کی بہتری کیلئے مائیکرو فنانس کے شعبہ میں جدت وقت کی اہم ضرورت ہے اور دنیا بھر کے تمام ترقی یافتہ ممالک میں شعبہ میں روز بروز نئی ایجادات متعارف کروا کر عام آدمی کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی مائیکرو فنانس کے شعبہ کے حوالے سے جدت پر مبنی پالیسی سازی کی ضرورت ہے جس سے خاطر خواہ نتائج حاصل کرکے عام آدمی کی زندگی میں نمایاں تبدیلی لائی جا سکتی ہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سال 2020 تک ملک میں بینک اکائونٹس کی شرح میں 50 فیصد اضافے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی