پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل برقرار، 100 انڈیکس مزید 322.48 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 51426.01 پوائنٹس پر بند

جمعرات 11 مئی 2017 19:09

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل برقرار، 100 انڈیکس مزید 322.48 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 51426.01 پوائنٹس پر بند
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا تسلسل برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 322.48 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 51426.01 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں68 ارب 89 کروڑ 85 لاکھ 58 ہزار 602 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 2 ارب 93 کروڑ 85 لاکھ 48 ہزار 802 روپے کی تیزی رہی۔

اسی طرح خرید و فروخت میں 6 کروڑ 27 لاکھ 84 ہزار 480 حصص کا اضافہ دیکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو بھی پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس 51200، 51300 اور 51400 پوائنٹس کی تین بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتا ہوا مزید 322.48 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 51426.01 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ انڈیکس میں بدھ، منگل اور پیر کو بھی بالترتیب 30.39 پوائنٹس، 137.23 پوائنٹس اور 1084.78 پوائنٹس کی تیزی رونماء ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

مزیدبرآں جمعرات کو مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد کے ایس ای 30 انڈیکس 170.97 پوائنٹس کے اضافے سے 27335.23 پوائنٹس پر بند ہوا، کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 260.33 پوائنٹس کی تیزی رہی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 943.79 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 35.03 پوائنٹس کی کمی سے 21992.34 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 309.50 پوائنٹس کے اضافے سے 17529.69 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 272.03 پوائنٹس کی تیزی سے 24481.83 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 386 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 239 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 133 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 14 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 200 روپے کے اضافے سے 9800 روپے پر بند ہوئی۔

اسی طرح شپہائر ٹیکسٹائل ایکس ڈی کے حصص کی سودے بھی 58 روپے کی تیزی سے 2198 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی باٹا (پاک) ایکس ڈی اور شپہائر فائبر ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ باٹا (پاک) ایکس ڈی کے حصص کی قیمت 200 روپے کی مندی سے 3800 روپے اور شپہائر فائبر ایکس ڈی کے حصص کی قیمت بھی 50 روپے کی کمی سے 1330 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار سمٹ بینک کے حصص میں ہوا جو 3 کروڑ 12 لاکھ 35 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 5.30 روپے سے شروع ہو کر 6.30 روپے پر بند ہوئی جبکہ ورلڈ کال ٹیلی کام کے 2 کروڑ 48 لاکھ 73 ہزار حصص کے سودے 3.16 روپے سے شروع ہو کر 2.89 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 39 کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار 650 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 17 ارب 86 کروڑ 30 لاکھ 32 ہزار 454 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 100 کھرب 67 ارب 13 کروڑ 81 لاکھ 84 ہزار 229 روپے سے بڑھ کر 101 کھرب 36 ارب 3 کروڑ 67 لاکھ 42 ہزار 831 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 113 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 12 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 4 کروڑ 18 لاکھ 50 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان