گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے تجارتی اشیاء ، خام مال اور اشیائے خورد و نوش کی آمد و رفت رکنے سے صورتحال خراب، تجارتی سرگرمیوں کو تقریباً 60 ارب روپے کا نقصان، مزدور بے روز گار ہو گئے

حکومت گڈز ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کرکے ہڑتال فوری طور پر ختم کرائے، لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر امجد علی جاوا کی پریس کانفرنس

منگل 16 مئی 2017 23:37

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2017ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر امجد علی جاوا نے کہا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے تجارتی اشیاء ، خام مال اور اشیائے خورد و نوش کی آمد و رفت رکنے سے صورتحال خراب ہوگئی ہے اور تجارتی سرگرمیوں کو تقریباً 60 ارب روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے، روزانہ اٴْجرت پر کام کرنے والے مزدور بے روز گار ہو گئے ہیں، برآمدی مال پھنس جانے کی وجہ سے برآمدات کو نقصان ہورہا ہے جس سے تاجروں کو بھاری مالی خسارہ برداشت کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ قاسم پر کنٹینرز رکھنے کی جگہ ختم ہوچکی ہے جس کی وجہ سے مزید مال کی آمد بھی رک گئی ہے، اشیائے خورد و نوش کی ترسیل بند ہونے سے ملک میں فوڈ سکیورٹی کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے ،فیکٹریوں میں تیار مال گوداموں میں پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی مصنوعات عالمی منڈی تک نہ پہنچ پائیں تو آرڈر منسوخی کے خدشات بڑھ جائیں گے اور برآمدات میں مزید کمی واقع ہوگی۔ لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گڈز ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کرکے ہڑتال فوری طور پر ختم کرائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز