کچرے سے تین ہزار میگاواٹ بجلی بنائی جا سکتی ہے، صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

توانائی بحران کم ہو گا ، شہر رہنے کے قابل ہو جائیں گے،سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی کا سلسلہ ختم کیا جائے،میاں زاہد حسین

جمعہ 2 جون 2017 16:44

کچرے سے تین ہزار میگاواٹ بجلی بنائی جا سکتی ہے، صدر کراچی انڈسٹریل الائنس
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2017ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینیئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں کچرے سے کم از کم تین ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ ایسے منصوبے شروع کرنے سے توانائی بحران پر قابو پانے کے علاوہ ملک کے بڑے شہروں کو صاف ستھرا رکھا جا سکتا ہے۔

میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں روزانہ سولہ ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے، ملک کے دیگر شہروں کو ملا کر اسکی مقدار ساٹھ ہزار ٹن روزانہ ہو جاتی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں فصلوں سے سالانہ کم از کم ایک کروڑ ٹن کچرا بچ جاتا ہے جسے ٹھکانے لگانے کے انتظامات غیر تسلی بخش ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اگلے تین سال میں کچرے کی مقدار دگنی ہونے کا تخمینہ ہے جس سے شہروں میں آلودگی، بیماریوں اور وبائوں میں اضافہ ہو جائے گا اور یہ شہر رہائش کے قابل نہیں رہیں گے۔

شہروں میں جمع ہونے والے کچرے کو پراسس کر کے اینٹیں بنانے والی بھٹیوں اورسیمنٹ فیکٹریوں کی بھٹیوں میں کوئلے کی جگہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔کچرا فروخت کرنے سے میونسپل کارپوریشنز کی آمدنی میں بھی اضافہ ہو گا جبکہ شہروں کاماحول بھی بہتر ہو جائے گا۔ دنیا کے کئی ممالک عرصہ دراز سے اس ٹیکنالوجی پر کامیابی سے عمل کر رہے ہیں جبکہ بعض یورپی ممالک تو دیگر ممالک سے کچرا درآمد کر کے بجلی بنا رہے ہیں مگر پاکستان میں اس سلسلے میں کوئی قابل ذکر کام نہیں ہوا ہے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ جن ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں کچرے سے بجلی بنانے کے کاروبار کی کوشش کی انھیں بھاری نقصانات دے کر بھگا دیا گیاجس سے باقی ماندہ سرمایہ کار خوفزدہ ہو گئے۔ اگر سرمایہ کاروں کو ہراساں کرنے کے بجائے انکی حوصلہ افزائی کی جائے تواس شعبے کی ترقی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..