ْسام سنگ نے پاکستان میں اپنی نئی کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں سی ایس آر مہم کا آغاز کر دیا

ہفتہ 10 جون 2017 16:59

ْسام سنگ نے پاکستان میں اپنی نئی کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں سی ایس آر مہم کا آغاز کر دیا
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2017ء) سام سنگ الیکٹرانکس نے معاشرے کی افزودگی میں اپنے روایتی کردار کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان میں اپنی نئی کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں (سی ایس آر)کی مہم کا آغاز کیا ہے ۔سام سنگ کی ’’عید کو عید کی طرح منائیں‘‘ کی مہم کے دوران رمضان المبارک کی برکتوں اور عید کی خوشیوں میں معاشرے کے محروم طبقات کو شریک کیا جائیگا اور یتیم بچوں،بزرگ شہریوں اور اولڈ ہومز میں رہائش پذیر افراد کو عید کی خوشیوں میں شریک کیا جائیگا،اس مہم کے دوران سام سنگ کی انتظامیہ اور ملازمین اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ملک کے چیدہ چیدہ علاقوں میں قائم اولڈ ہومز اور یتیم خانوں کا دورہ کرینگے جہاں افطار کے انتظام کے ساتھ ساتھ یتیم بچوں میں عید کے تحائف بھی تقسیم کئے جائینگے ،رمضان المبارک کے دوران پہلے ہفتے کے اختتام سے سام سنگ کی جانب سے صارفین کیلئے بھی متعدد پیشکشوں کا اعلان کیا گیا ہے جہاں صارفین سام سنگ S8اور S8+ اسمارٹ فون کی خریداری پر مفت5,100 mAhکی بیٹری حاصل کرسکیں گے جبکہ نوٹ 5اور S7-Edgeڈیوائس کی خریداری پر مفت Gear-VR حاصل کیا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

سام سنگ پاکستان و افغانستان کے ہیڈ آف کمیو نیکیشن سعد الحسن کا کہنا ہے کہ سام سنگ محض ٹیکنالوجی کا ہی نام نہیں بلکہ ہم اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں سے بھی بخوبی آگاہ ہیں ،ماہ رمضان میں پاکستان میں ہماری اس مہم کا مقصد محروم طبقے کو بھی عید کی خوشیوں میں شریک کرنا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن