حکومت کی طرف سے موجودہ تجارتی پالیسی پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، خالد اقبال ملک

جمعہ 16 جون 2017 16:58

حکومت کی طرف سے موجودہ تجارتی پالیسی پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، خالد اقبال ملک
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک نے کہا کہ اعلان کردہ تین سالہ تجارتی پالیسی برائے 2015ء تا 2018ء مقررہ کردہ برآمدی اہداف حاصل نہیں کر سکی ہے، حکومت نجی شعبہ کی مشاورت سے نئی تجارتی پالیسی تشکیل دے۔ جمعہ کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کہ حکومت کی طرف سے موجودہ تجارتی پالیسی پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ تجارتی پالیسی نے 2018ء تک ملکی برآمدات کو 35 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف طے کیا تھا لیکن پچھلے چند سالوں سے برآمدات میں کمی کارجحان رہا ہے جو رواں مالی سال کے دوران 20ارب ڈالر تک متوقع ہیں جبکہ 2013ء میں ہماری برآمدات 25 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مذکورہ تین سالہ تجارتی پالیسی نے ملکی برآمدات کی مسابقت کو بہتر کرنے، علاقائی تجارت میں پاکستان کا حصہ بڑھانے اور معیشت کو جدید بنانے کے اہداف مقرر کئے تھے لیکن پالیسی ان اہداف کو حاصل نہیں کر سکی، ان حالات میں اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ حکومت نجی شعبے کی مشاورت سے ایک نئی تجارتی پالیسی تشکیل دے جو برآمدات کو تیزی سے فروغ دینے میں معاون ثابت ہو۔

انہوں نے کہا کہ تجارتی پالیسی کے مشکل طریقہ کار کی وجہ سے دو سال کے دوران برآمدکنندگان کی طرف سے حکومت کو صرف 33 لاکھ روپے کے کلیم وصول ہوئے جبکہ اس مقصد کیلئے مختص بجٹ کا 4 ارب روپے وقت پر استعمال نہ ہونے کی وجہ سے وزارت خزانہ کو واپس کر دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ نئی تجارتی پالیسی میں حکومت ایسے تمام مسائل کو حل کرنے پر توجہ دے اور پالیسی میں اعلان کردہ سکیموں کیلئے وقت پر فنڈز مہیا کرے تا کہ تجارتی پالیسی ملکی برآمدات کو صلاحیت کے مطابق فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..