صدرِمملکت کا لاہور چیمبر آف کامرس کو خراجِ تحسین

پاکستان کے دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی و معاشی تعلقات مضبوط کرنے میں لاہور چیمبر لیڈنگ کردار ادا کررہا ہے،ممنون حسین

جمعہ 14 جولائی 2017 17:27

صدرِمملکت کا لاہور چیمبر آف کامرس کو خراجِ تحسین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2017ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ایمبیسڈر انتہائی شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے جس میں صدرمملکت ممنون حسین اورچالیس سے زائد ممالک کے سفیروں و سفارتی عملے نے شرکت کی اور پاکستان کے ڈپلومیٹک، تجارتی و معاشی تعلقات مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ صدرِمملکت سید ممنون حسین نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو خصوصی الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی و معاشی تعلقات مضبوط کرنے میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لیڈنگ کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے اپنی تقریر میں کئی مرتبہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اپنے کردار کو مزید وسعت دیکر ملک کی خدمت کا فریضہ سرانجام دیتا رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حقیقی معنوں میں حکومت اور تاجروں کے درمیان پل کا کردار ادا کررہا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط نے کہا کہ معاشی بحالی و ترقی کے لیے لاہور چیمبر حکومت کی کوششوں کو آگے بڑھائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایماندار اور محب وطن تاجروں کے لیے پلیٹ فارم کا کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفیروں کے اعزاز میں عشائیے کا مقصد لاہور چیمبر کے ممبران کے غیرملکی سفارتی عملے کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنا ہیں تاکہ انہیں کاروباری حوالے سے دیگر ممالک کے تاجروں سے روابط میں آسانی پیش آئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب