پنجاب کے 30اضلاع میں پھل کی مکھی پر کنٹرول کے منصوبہ پر تیزی سے عملدرآمد جاری

منگل 18 جولائی 2017 16:31

پنجاب کے 30اضلاع میں پھل کی مکھی پر کنٹرول کے منصوبہ پر تیزی سے عملدرآمد جاری
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2017ء) فیصل آباد ڈویژن سمیت پنجاب کے 30اضلاع میں پھل کی مکھی پر کنٹرول کے منصوبہ پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے جبکہ سال 2019ء تک ان اضلاع کو پھل کی مکھی سے پاک کرنے سمیت پھلوں کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ بھی ممکن ہو جائے گا۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ پنجاب کے دس اضلاع میں امررود، دس اضلاع میں کینو اور دس اضلاع میں آم پر پھل کی مکھی کو کنڑو ل کر نے کیلئے بھر پور اقدامات جاری ہیں۔

انہوںنے بتایا کہ یہ چار سالہ منصوبہ2019ء میںمکمل ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ پھل کی مکھی پر قابو پانے کیلئے زہر وں کا استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ اس پر مخصوص کیمیکلز کے ذریعہ قابو پایا جاتا ہے۔انہوںنے بتایاکہ پھل کی مکھی پھلوں کو بہت نقصان پہنچاتی ہے اس لئے اس پر بروقت قابو پانا بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ یہ منصوبہ اپنی مثال آپ ہے کیونکہ اس منصوبہ سے آم ،امردور، کینو کی پیداوار میں غیر معمولی اضافہ ہونے سمیت ہماری برآمدا ت بھی بڑھے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے پھل خوش ذائقہ اور کم قیمت ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں پسند کئے جاتے ہیں لہٰذا اس طرح کے کسان دوست منصوبوں سے پاکستان کے پھل کی مانگ میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ اس منصوبے سے کسان میں خوشحالی کی نئی لہر نے جنم لیا اور کسانو ں نے محکمہ زراعت کے ان اقدامات کی ستائش کی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی