سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے لیاقت آباد میں پرانی عمارت کے اچانک زمین بوس ہونے کے واقعہ کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

منگل 18 جولائی 2017 17:12

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے لیاقت آباد میں پرانی عمارت کے اچانک زمین بوس ہونے کے واقعہ کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2017ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل آغامقصود عباس نے وزیربلدیات سندھ کی ہدایات پر لیاقت آباد میں پرانی عمارت کے اچانک زمین بوس ہونے کے واقعہ کی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو 15دن میں حادثے کی وجوہات کی رپورٹ پیش کرے گی۔تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے میں پلاٹ نمبر 10/315پرواقع گرائونڈپلس ایک منزلہ پرانی عمارت کاپچھلاحصہ رات 3:00بجے اچانک زمین بوس ہواجس کے نتیجے میں 3قیمتی انسانی جانوں کانقصان ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے آغامقصود عباس نے الصبح متعلقہ افسران سے رابطہ کرکے انہیں امدادی امورکے سلسلے میںجائے وقوعہ پرپہنچ کر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی ہدایات جاری کی ۔

(جاری ہے)

جائے حادثہ پرپہنچنے والے متعلقہ افسران نے اپنی ابتدائی تجزیاتی رپورٹ ڈائریکٹرجنرل کو پیش کردی ہے جس کے مطابق عمارتی حادثے کی وجوہات میں عمارت کی تعمیرات کاپرانا ہونا اوربارش وسیوریج کے پانی کے مسلسل رسائو نے بنیادوں تک پہنچ کرعمارتی ڈھانچے کوشدیدنقصان پہنچایاجس وجہ سے اسٹریکچراندرونی طور پر مخدوش ہوچکاتھاجس کے باعث عمارت اپنے بوجھ کو برداشت نہ کرسکی اور زمین بوس ہوکرحادثے کاموجب بنی ۔

اس سلسلے میں ماہرتعمیرات پر مشتمل ٹیکنیکل کمیٹی برائے خطرناک عمارات کی جانب سے بعدازتفصیلی معائنہ حتمی رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ ڈائریکٹرجنرل نے واقعہ کی مکمل انکوائری کیلئے وائس چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل ،مختارشیخ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو 15دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی کمیٹی کے دیگرممبران میں ڈائریکٹرآف بلڈنگ آشکار داور،کنسلٹنگ اسٹریکچرانجینئرعیسیٰ بابراورڈپٹی ڈائریکٹرعلی غفران شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سلسلے میں ایس بی سی اے کی جانب سے مخدوش حالت خطرناک عمارتوں کے سروے کاسلسلہ سارا سال جاری رہتاہے اور اس حوالے سے گاہے بہ گاہے نوٹسز،اشتہارات اوراعلانات کے زریعے مخدوش عمارتوں کوخالی کرنے کیلئے انتباہ کیاجاتاہے جبکہ عوام سے بھی درخواست کی جاتی ہے کہ قیمتی انسانی جانوں اوراملاک کے تحفظ اور پڑوس کی عمارتوں کوحادثات سے بچانے کے لئے ایس بی سی اے کو اپنے ارد گرد ایسی عمارتوں کی نشاندہی کی جائے ۔شہری اس سلسلے میںکسی قسم کی اطلاع کے لئے ایس بی سی اے کے ایمرجنسی سینٹرپر اس نمبر 021-99232354پررابطہ کرسکتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی