سارک چیمبرکی انتظامی کمیٹی کے 70 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان کے نجی شعبے کا اعلیٰ سطح کا وفد بھوٹان روانہ

اجلاس میں شرکاء کو سارک ممالک کے درمیان تجارت کے مواقع بڑھانے کے ساتھ ساتھ سی پیک سے پیدا ہونے والے معاشی مواقع کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا، وفد کے سربراہ اور سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 22 جولائی 2017 18:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2017ء) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی انتظامی کمیٹی کے 70 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان کے نجی شعبے کا اعلیٰ سطحی وفد بھوٹان روانہ ہوگیا۔ وفد کے اراکین بھوٹان کے دارالحکومت تھمپو میں سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

روانگی سے قبل پاکستانی وفد کے سربراہ اور سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا کہ اجلاس کے موقع پر شرکاء کو جنوبی ایشیا کے علاقائی ممالک کے درمیان تجارت کے مواقع بڑھانے کے ساتھ ساتھ پاک چین اقتصادی راہداری سے پیدا ہونے والے معاشی مواقع کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا، پاک چین اقتصادی راہداری جنوبی ایشیا کے ممالک، مشرق وسطیٰ ، یورپ اور دنیا کے دیگر خطوں تک سڑکوں، ریلوے لائنوں اور شاہرات کے نیٹ ورک کے ذریعے تجارتی پل کا کردار ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک اہم تزویراتی اور اقتصادی منصوبہ ہے جس کے اقتصادی فوائد سے نہ صرف چین اور پاکستان بلکہ اس میں سرمایہ کاری کرنے والے دیگر ممالک بھی استفادہ کریں گے، اس منصوبے سے جنوبی ایشیا میں علاقائی تعاون کے نئے مواقع اور چیلنجز سامنے آئیں گے۔ اس منصوبے کے تحت توانائی، پائپ لائن، بندرگاہوں اور شاہراہوں کی تعمیر کے ذریعے اقتصادی ترقی کے مواقع علاقے کے عوام کیلئے خوشحالی کا باعث ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک سی پیک سے حاصل ہونے والے فوائد سے اس وقت تک مکمل استفادہ نہیں کرسکتے جب تک بھارت اس منصوبے کے ساتھ تعاون کو یقینی نہیں بناتا، ون بیلٹ ون روڈ اور سی پیک منصوبہ کے ذریعے خطے کے دو بڑے ممالک بھارت اور چین کو لنک کیا جاسکتا ہے۔ اس وقت اس لنک کی عدم موجودگی کی وجہ سے بھارت اور چین کے درمیان تجارت کا حجم 71 ارب ڈالرز جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کا حجم 2 ارب ڈالرز ہے۔

بھارت کے رویے کی وجہ سے سارک کے رکن ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بہت کم ہے، اس صورتحال کے تناظر میں یہ بات ضروری ہے کہ بھارت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس وقت نیپال اور بھوٹان سے پاکستان کو زمینی راستے کے ذریعے تجارت نہیں ہورہی کیونکہ عین درمیان میں بھارت واقع ہے جس کی وجہ سے نیپال اور بھوٹان کی مصنوعات کوپاکستان کے راستے افغانستان اور وسطی ایشیا تک پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اسی طرح بنگلہ دیش پاکستان، چین اور وسطی ایشیا تک اپنی اشیاء پہنچانے کیلئے مختصر زمینی راستے تک رسائی نہیں رکھتا۔ تاہم سری لنکا اور مالدیپ گوادر کے راستے چین اور وسطی ایشیا تک اپنے راستے استوار کرسکتے ہیں۔ اسی طرح نیپال اور بھوٹان چین تک براہ راست رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر وفد کے نائب سربراہ شہریار علی ملک نے کہا کہ سارک ممالک کے دنیا کے دیگر ممالک اور خطوں سے تجارتی حجم اور تعلقات میں اضافہ ہوا ہے تاہم اس کے برعکس سارک کے رکن ممالک کے مابین تجارت کا حجم استعداد کے مطابق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سارک ممالک کے درمیان تجارت اور اقتصادی روابط کے فروغ کیلئے محصولات میں مرحلہ وار کمی اور غیرمحصولاتی رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے نتیجے میں رکن ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت ممکن ہو سکے گی۔ ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر حمید اختر چاڈا نے اس موقع پر کہا کہ بہتر انفراسٹرکچر اور رابطوں میں اضافے سے افغانستان اور سنٹرل ایشیا کو فائدہ پہنچے گا۔ ان ممالک تک پہنچنے کیلئے پاکستان ایک گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں  ہائی سپیڈڈیزل  کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں  4 فیصد کی کمی ریکارڈ

ملک میں ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 4 فیصد کی کمی ریکارڈ

زیرگردش کرنسی  کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر  1.7 فیصد کی کمی

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.7 فیصد کی کمی

جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی،   برآمدات ..

جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی، برآمدات ..

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

پاکستان انٹیرئیرز فرنیچر ایکسپو فرنیچر اور اس سے متعلقہ شعبہ کی جامع ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ..

پاکستان انٹیرئیرز فرنیچر ایکسپو فرنیچر اور اس سے متعلقہ شعبہ کی جامع ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے      درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  جمعہ   تک درخواستیں     طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب

سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر حسن داؤد بٹ

سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر حسن داؤد بٹ

سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان

سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے

عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے