گزشتہ 4برسوں میں 101مقامات پر تیل اور گیس کی تلاش میں کامیابی ، نظام میں 994ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 32ہزار 343بیرل تیل کا اضافہ

اتوار 23 جولائی 2017 15:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) ملک میں تیل و گیس کی تلاش کرنیوالی کمپنیوں نے گزشتہ 4برسوں میں 101مقامات پر تیل اور گیس کی تلاش میں کامیابی حاصل کی ہے جس سے نظام میں 994ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 32ہزار 343بیرل تیل کا اضافہ ہوا ہے ۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ موجودہ حکومت کے دور میں نئے مقامات سے 466ملین کیوبک فٹ اضافی گیس روزانہ سسٹم میں شامل ہوئی جبکہ پہلے سے موجود فیلڈز سے 478ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہو رہی ہے، اسی طرح نئے مقامات سے روزانہ 11ہزار 449بیرل تیل سسٹم میں شامل ہو رہاہے جبکہ پہلے سے موجود کنووں سے حاصل ہونے والے خام تیل کاحجم 21ہزار 194بیرل یومیہ ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ جن 101مقامات پر تیل و گیس کی تلاش میں کامیابی حاصل کی گئی ہے ان میں سے 68مطلوبہ معیار کے مطابق ہیں اور یہاں پائے جانے والی گیس کا حجم اندازاً 5.4ٹریلین کیوبک فٹ ہے ، باقی 33مقامات کا تجزیہ جاری ہے، انہوں نے بتایا کہ ان میں سے 87مقامات سندھ اور خیبر پختونخوا اور پنجاب میں 7,7مقامات واقع ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4برسوں میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیوں میںگزشتہ حکومت کے دور کے مقابلے میں 80فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود موجودہ حکومت کے دور میں 10ارب ڈالر کی ریکارڈ سرمایہ کاری ہوئی ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب