جاپان کی تکنیکی معاونت سے پاکستان کی آٹو پارٹس مینوفیچرنگ انڈسٹری کی مصنوعات میں کوآلٹی اور پرادکٹوٹی کے حوالے سے خاطر خواہ بہتری

آٹو پارٹس کی صنعت پاکستان میں بڑی تیز ی سے ترقی کر رہی ہے لیکن افسوس کہ تکینکی مہارت اور جدت طرازی کے فقدان کی وجہ سے معیار کے حوالے سے اس انڈسٹری کو عالمی منڈی میں پذیرائی نہیں مل پا رہی ،فواد ہاشم ربانی

بدھ 2 اگست 2017 15:51

جاپان کی تکنیکی معاونت سے پاکستان کی آٹو پارٹس مینوفیچرنگ انڈسٹری کی مصنوعات میں کوآلٹی اور پرادکٹوٹی کے حوالے سے خاطر خواہ بہتری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2017ء) جاپان کی تکنیکی معاونت سے پاکستان کی آٹو پارٹس مینوفیچرنگ انڈسٹری کی مصنوعات میں کوآلٹی اور پرادکٹوٹی کے حوالے سے خاطر خواہ بہتری آئی ہے جس کی بدولت مقامی آٹو پارٹس اب عالمی منڈی میں بھی اپنی جگہ بنا سکیں گی۔ یہ بات سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فواد ہاشم ربانی نے آج سمیڈا اورجائیکا کے اشتراک سے جاری چار سالہ تکنیکی پروگرام کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔

اس موقع پر جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی ( جائیکا ) کی طرف سے انکے سینئر رپریزنٹیٹومسٹر یوشی ہیسا اونوئے نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو پارٹس اینڈ ایکسیسریز مینوفیکچررز ( پاپام) کے چیئرمین مشہود علی خان، جائیکاماہرین کے ٹیم لیڈر مسٹر ہیرو شی کینائی ، پراجیکٹ ایڈوائزر مس آئنہ یواینو، سمیڈا کے انڈسٹری سپورٹ سیل کے سربراہ و ڈپٹی جنرل مینیجر اشفاق احمد اور سمیڈا سندھ کے پراونشل چیف مکیشن کمار نے بھی خطاب کیا۔

سمیڈا کے چیف فواد ہاشم نے اپنے خطاب میں کہا کہ آٹو پارٹس کی صنعت پاکستان میں بڑی تیز ی سے ترقی کر رہی ہے لیکن افسوس کہ تکینکی مہارت اور جدت طرازی کے فقدان کی وجہ سے معیار کے حوالے سے اس انڈسٹری کو عالمی منڈی میں پذیرائی نہیں مل پا رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس کمی کو پورا کرنے کیلئے سمیڈا نے پاپام کے ساتھ ملکر جائیکا کے تعاون سے پہلی بارچار سال پر محیط ایک طویل المدتی پروگرام شروع کیا جس کا پہلا مرحلہ کراچی میںمکمل ہو چکا ہے اور دوسرے مرحلے میں پنجاب کی آٹوپارٹس انڈسٹری کیلئے کام کیا جائے گا۔

انہوں نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ مذکورہ پراجیکٹ کی وجہ سے مقامی آٹو پارٹس مصنوعات کی نہ صرف کوآلٹی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ پیدواری مراحل کے نقائص دور ہوجانے کی جانے وجہ سے پراڈکٹوٹی بھی بہتر ہو گئی ہے۔جس کے نتیجے میں آٹوپارٹس کی بعض مصنوعات برآمد ہونا بھی شروع ہو گئی ہیں۔ جائیکا کے سینئر رپریزینٹیٹو مسٹ یوشی ہیسا اونوئے نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان کی آٹو پارٹس مینوفیکچرنگ انڈسٹری تکنیکی شعبہ میں جدید طریقے اپنا کر دنیا میں اپنی جگہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور جاپان اس ضمن میں پاکستان کے ساتھ بھرپور ممکن تعاون کرتا رہے گا ۔

انہوں نے کہا کہ مقامی انڈسٹری کے دیرینہ مطالبے اور اہم ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے پاکستان کی آٹو پارٹس انڈسٹری کیلئے چا لیس سال سے زائد تجربہ رکھنے والے پانچ جاپانی ماہرین کی ٹیم چا ر سال کیلئے پاکستان میں تعینات کر دی ہے جس نے خوش اسلوبی سے اپنے کام کا پہلہ مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔ انہوں نے اس کام میں سمیڈا اور پاپام کے پرجوش اشتراک عمل کی تعریف کی۔

انہون نے کہا کہ دوسرے مرحلے پر ہمارے ماہرین پنجاب کی آٹو پارٹس انڈسٹری کیلئے کام کریں گے۔پاپام کے چیئرمین مشہود علی خان نے اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے سمیڈا اور جائیکا کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی کاوشوں پاپام کے ممبر یونٹوںکی کوآلٹی اور پراڈکٹوٹی میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔ انہوں کہا کہ اس پراجیکٹ کیلئے پاپام آئیندہ بھی اپنا تعاون جاری رکھے گی۔

قبل ازیں سمیڈا کے انڈسٹری سپورٹ سیل کے سربراہ و ڈپٹی جنرل مینیجر اشفاق احمد نے ابتدائیہ کلمات میں بتا یا کہ پاپام نے مذکورہ منصوبے کیلئے کل 39 یونٹو ں کی نشاندہی کی تھی جن میں سے 22 فیکٹریوں کو منتخب کیا گیا تاہم دیگر یونٹو ں کو اس منصوبے سے مستفید کرنے کیلئے جاپانی ماہرین کی زیر نگرانی مقامی ماہرین کی ایک ٹیم تیار کی جارہی ہے جو جاپانی ٹیم کے اخراج کے بعد انکے بتائے ہوئے طریقوں اور تربیت کے مطابق یہ پروگرام جاری رکھے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب