پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، کے ایس ای100 انڈیکس 46800 پوائنٹس کی سطح پر بند

جمعہ 4 اگست 2017 21:48

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2017ء) چار دنوں سے مسلسل تیزی کی جانب گامزن پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو مندی کی لپیٹ میں آگئی اور کے ایس ای100انڈیکس 47 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے کم ہو کر 46800پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہوا، مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 36ارب سے زائد روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ حصص کی لین دین جمعرات کی نسبت 11کروڑ شیئرز کم رہا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا ،بینکنگ ،اسٹیل ،توانائی ،تیلی کام ،سیمنٹ ،موٹر ،کیمیکل سمیت دیگر شعبوں میں خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 47242پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا تھا بعد ازاں منافع خوری کی خاطر فروخت کے دبائو کی وجہ سے تیزی مندی میں تبدیل ہو گئی اور انڈیکس نہ صرف47000پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا بلکہ 46900پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے گر گیا ۔

(جاری ہے)

اسٹاک ماہرین کے مطابق کاروبار ی ہفتے کا آخری دن ہونے کی وجہ سے منافع کا رجحان دیکھا گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ مندی کاشکار ہو گئی ۔جمعہ کو کاروبار کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس میں206.97پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس 47084.34پوائنٹس سے کم ہو کر46877.37پوائنٹس پر آگیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس137.89پوائنٹس کی کمی سے 24372.31پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 33162.03پوائنٹس سے کم ہو کر33038.76پوائنٹس پر آگیا۔

مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں36ارب21کروڑ67لاکھ8ہزار221روپی کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم 97کھرب25ارب 57کروڑ76لاکھ 32ہزار949روپے سے کم ہو کر 97کھرب6ارب 92کروڑ28لاکھ 20ہزار335روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کے روز 34کروڑ62لاکھ 36ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 13ارب روپے تک محدود رہی جبکہ جمعرات کے روز45کروڑ52لاکھ70ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 16ارب ریکارڈ کی گئی ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز مجموعی طورپر407کمپنیوںکاکاروبارہواجس میںسی173کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،211میںکمی اور23کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے بینک آف پنجاب 4کروڑ19لاکھ ،ازگارڈ نائن 2کروڑ54لاکھ ،عائشہ اسٹیل مل 2کروڑ32لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 2کروڑ10لاکھ اور کے الیکٹرک لمیٹڈ 1کروڑ55لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاء کے اعتبار سے سیفائر ٹیکسٹائل کے بھائو میں89.98روپے اور کولگیٹ پامولیو کے بھائو میں64.27روپے کا اضافہ جبکہ فلپ مورس پاک کے بھائو میں130.08روپے اور ہینو پاک موٹرز کے بھائو میں49.27روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب