پاک چین چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام پہلا مشینری ٹریڈ فیئر 9 ستمبر سے شروع ہوگا

بدھ 16 اگست 2017 22:58

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور چینی ادارہ لِن یی ٹریڈ سٹی کے زیر اہتمام پہلا تین روزہ مکینیکل اور الیکٹریکل مشینری ٹریڈ فیئر 9 ستمبر سی11 ستمبر تک جاری رہے گا، یہ ٹریڈ فئیر انتہائی اہم نوعیت کی وسیع نمائش ہے جس سے دونوں ممالک کے مشینری مینوفیکچررز کو کاروباری اشتراک عمل کا سنہری موقع فراہم ہو گا، اس نمائش کو عملی شکل دینے میں پاکستان سے پاک چین جوائینٹ چیمبر کے ساتھ ساتھ ای کامرس گیٹ وے کی کاوشیں بھی شامل ہیں ، ان خیالات کا اظہار پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مسٹر وانگ زہائی نے نمائش کی تیاری کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ چیمبر کے نائب صدرمعظم گھرکی اور نمائش کے چینی آرگنائزر مسٹر فا بھی موجود تھ، پاک چین چیمبر کے صدر مسٹر وانگ نے بتایا کہ اس صنعتی تجارتی نمائش کا بنیادی مقصد پاکستان کے سرمایہ کاروں کو چین کی اعلیٰ ترین کمپنیوں کیساتھ متعارف کرانا ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے اس نمائش میں 250 سے زائد چینی کمپنیاں شمولیت اختیار کر رہی ہیں جو مکینیکل اور الیکٹریکل مشینری کی مینوفیکچرنگ صنعت میں دنیا بھر میں نمایاں مقام رکھتی ہیں، پاکستانی کمپنیاں اس ٹریڈ فئیر کے ذریعے چینی کمپنیوں کے وسیع تجربے اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اُٹھانے کے قابل ہو سکیں گی، اس موقع پر چینی آرگنائزر مسٹر فاء نے آگاہ کیا کہ اس صنعتی تجارتی صنعت میں 250 سے زائد چینی کمپنیا ں شامل ہو رہی ہیں جو کنسٹرکشن مشینری، ایکو وہیکلز، واٹر ٹریٹمنٹ ٹیکنالوجی،پریسیین مشینری ، الیکٹرو کیمیکلز مشینری، الیکٹرک اپلائنسز، ہائوس ہولڈ مشینری، بلڈنگ میٹریل مشینری، پلاسٹک انڈسٹری، لیزر پرنٹنگ مشینری، ہائڈرالک پریشرمشینری، ، لائٹنگ پراڈکٹس، سیمنٹ مینوفیکچرنگ ٹئکنالوجی، مائیننگ ، واٹر پمپس ،پائیپ اور جنریٹرز وغیرہ کے علاوہ تمام شعبہ ہائے صنعت سے وابستہ مینو فیکچرنگ کمپنیاں شامل ہیں ، اس موقع پرچیمبر کے سیکٹری جنرل صلاح الدین حنیف نے مزید بتایا کہ یہ نمائش پاکستانی سرمایہ کاروں کیلئے چین کے ساتھ کاروبار کی راہوں کو مزید ہموار اور وسیع کرے گی، اُنہوں نے اس ضمن میںچیمبر کے صدر وانگ زہائی کی کاوشوںکو سراہا اورکہا کہ پاکستانی کمپنیوں کی شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے پاک چین چیمبر اس نمائش کے آرگنائزر کی براہِ راست پاکستانی کمپنیوںکے مالکان کے ساتھ میٹنگز کر روا رہاہے تاکہ کمپنی مالکان اور سرمایہ کار از خود اپنے لئے اس نمائش میں موجود کاروباری مواقعوں کے بارے میں آگاہی لے سکیں، اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی کمپنیو ں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت سے ہمارے چینی بھایئوںکی بھی حوصلہ افزائی ہو گی اور وہ مستقبل میں پاکستان میں ایسے ٹریڈ فئیرز کاا نعقاد بڑی خوش دلی سے کریں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز