اندرون سندھ ،پیاز کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ،بیج سستا

مقامی پیداوار نہ ہونے سے بلوچی پیازکی 100روپے کلو کی بوری 10 ہزار میں فروخت زمینداروں کے پاس بیج کا وافر اسٹاک موجود

اتوار 10 ستمبر 2017 15:51

جھڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2017ء) جھڈو سمیت اندرون سندھ پیاز کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ریکارڈکیا گیا جبکہ حیرت انگیز طور پر پیاز کا بیج سستا ہو گیا،ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو پیاز 100 روپے ہوجانے سے عوام پر گرانی کا دبائو بڑھ گیا، دوسری طرف پیاز کے بیج کے کاروبار سے وابستہ افراد کو لاکھوں روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق اندرون سندھ میں مقامی پیداوار نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں بلوچستان کا پیاز فروخت کیا جا رہا ہے اور سبزی منڈیوں میں پیاز کی 100 کلو کی بوری 10 ہزار روپے میں فروخت کی جا رہی ہے ، مذکورہ پیاز کی کوالٹی تیسرے درجے کی بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ جون میں مقامی آبادگاروں نے برسات کے خدشے پر پیاز کی کاشت نہیں کی جس کی وجہ سے اب بلوچستان سے پیاز منگوایا جا رہا ہے ،سندھ اور بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث پیاز کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی اور ترسیل میں بھی دشواریوں کا سامنا ہے ،اندرون سندھ کے آبادگار کاشت میں تاخیر ہوجانے کے باعث براہ راست نرسریوں سے پیاز کی پنیری حاصل کر رہے ہیں تا کہ پیاز کی فوری فصل حاصل کی جا سکے اور گندم کی کاشت کیلئے زمینوں کو بر وقت خالی کر لیا جائے ، ایسا رجحان پیدا ہونے سے پیاز کی نرسریاں بھی 25 سے 30 ہزار روپے ایکڑ میں فروخت ہو رہی ہے جس کا تمام تر منفی اثر پیاز کے بیج پر پڑا ہے اور بیج کے نرخ تیزی سے کم ہو کر 4 ماہ کے عرصے میں 20 ہزار سے 7 ہزار روپے تک آگئے ہیں ، ذرائع نے بتایا کہ زمینداروں اور بیوپاریوں کے پاس بیج کا اسٹاک موجود ہے اور مانگ نہ ہونے کے باعث بیج کے نرخ بڑھنے کا بھی کوئی امکان نہیں ہے ، ان حالات میں پیاز کے بیج کا بزنس کرنے والوں کو بڑے نقصان کا خدشہ ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی