اگست 2017ء میں سیمنٹ کی مقامی کھپت میں 10.85 فیصد اضافہ ہوا

بدھ 13 ستمبر 2017 20:45

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) سیمنٹ کی مقامی کھپت میں اضافے کا رجحان اگست 2017ء میں بھی جاری رہا اور مقامی فروخت میں گزشتہ برس اگست کے مقابلے میں 10.85 فیصد اضافہ ہوا تاہم اس دوران برآمدات میں 26.47 فیصد کمی واقع ہوئی اس طرح مجموعی فروخت میں اضافہ 5.05 فیصد رہا۔اگست 2017ء کے اعداد و شمار کے مطابق سیمنٹ کی فروخت 3.766 ملین ٹن رہی جو گزشتہ برس اگست 2016ء میں 3.585ملین ٹن تھی۔

اگست 2017ء میں شمالی علاقے میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 2.731 ملین ٹن تھی جو گزشتہ برس اگست 2016ء کو 2.495ملین ٹن تھی۔ملک کے جنوبی علاقوں میں قائم سیمنٹ کے کارخانوں کی مقامی فروخت اگست 2017ء میں 0.625ملین ٹن تھی جو گزشتہ برس اگست میں0.532 ملین ٹن تھی۔شمالی علاقے کی برآمدات اس دوران 0.307 ملین ٹن رہیں جو گزشتہ برس اگست 2016ء میں0.355 ملین ٹن تھیں۔

(جاری ہے)

جنوبی علاقے میںقائم سیمنٹ کے کارخانوں کی برآمدات اس دوران0.103ملین ٹن رہیں جو گزشتہ برس اگست میں 0.203ملین ٹن تھیں۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق اگست 2017ء میں سیمنٹ کی پیداواری صلاحیت 96 فیصد سے زائد استعمال کی گئی جس کی وجہ مقامی طلب میں اضافہ ہے جو ایک اچھا رجحان ہے اوراس کا مطلب ہے کہ معیشت بہتر ہے۔رواں برس کے ابتدائی دو ماہ سیمنٹ کی فروخت 7.148ملین ٹن رہی جو گزشتہ برس اس عرصے کے مقابلے میں 20.81 فیصد زیادہ ہے۔اس دوران مقامی کھپت میں 27.95 فیصد اضافہ ہوا تاہم ، برآمدات میں 13.39 فیصد کمی واقع ہوئی۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جولائی۔اگست کے دوران سیمنٹ کی مقامی کھپت شمالی علاقے میں 28.51 فیصد بڑھ گئیں جبکہ ملک کے جنوبی علاقے میں یہ اضافہ 25.41 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔شمالی علاقے کی برآمدات میں اس دوران 2.47فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ جنوبی علاقے میں برآمدات کی یہ کمی 25.41فیصد تھی۔برآمدات میں یہ کمی اداروں کے لیے باعث تشویش ہونا چاہیے کیونکہ ماضی میں جنوبی علاقے میں قائم سیمنٹ کے کارخانے سمندر سے قریب ہونے کی وجہ سے زیادہ مقدار میں سیمنٹ برآمد کیا کرتے تھے۔

تاہم برآمدات میں مسلسل کمی تشویش کا باعث ہے اور یہ کمی غیر ٹیکسٹائل مصنوعات کی مجموعی برآمدات میں کمی کے مطابق ہے اور یہ ہمارے مینوفیکچررزکی خراب مسابقتی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔اس صورت حال کا تقاضہ ہے کہ حکومت اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے جس میں ریگولیشن اور ٹیکسیشن کی پالیسیاں ہیںاور یہ سب غیر ٹیکسٹائل مصنوعات کے بارے میں ہیں۔

اس جائزے سے مقامی مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فائدہ پہنچے گا اور برآمدات میں بہتری واقع ہوگی اور معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔افغانستان کو سیمنٹ کی برآمدات جولائی ۔ اگست 2017ء میں 21.41 فیصد اضافہ ہوا ۔ یہ اضافہ بھارت اور دیگر ملکوں کو برآمدات کی کمی کے مقابلے میں انتہائی معمولی ہے۔جولائی تا اگست 2017ء میں بھارت کو سیمنٹ کی برآمدات میں کمی 21.76 فیصد اور دیگر ملکوں کو 37.53 فیصدکم کی گئیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ