کراچی گارمنٹس سٹی منصوبہ قصہ پارینہ بن گیا

یہ منصوبہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کی تکمیل سے پاکستان کی ٹیکسٹائل سیکٹر کو سہارا ملے گا، ماہرین

ہفتہ 16 ستمبر 2017 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2017ء) وفاقی حکومت کی جانب سے ٹریڈ پالیسی 2003-04 کے تحت شروع کیا جانے والا کراچی گارمنٹس سٹی منصوبہ تاخیر کا شکار ہو گیا اور 12سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکا۔ٹیکسٹائل کے ویلیو ایڈڈ سیکٹر کو اسٹیٹ آف دی آرٹ انفرااسٹرکچر کی فراہمی کے لیے وفاقی حکومت نی2003-04 کی ٹریڈ پالیسی کے تحت کراچی گارمنٹس سٹی منصوبہ شروع کیا تھا، کرا چی گارمنٹس سٹی منصوبہ 2005میں شروع کیا گیا تھا، اس منصوبے کا مقصد ٹیکسٹائل کے ویلیو ایڈ ڈسیکٹر کو اسٹیٹ آ ف دی آرٹ انفرااسٹرکچر کی فراہمی تھی جس کے لیے ٹیکسٹائل ڈویژن کی جانب سے 300ایکڑ زمین بھی خرید لی گئی تھی لیکن اس زمین پر گارمنٹس سٹی کے قیام کے لیے تاحال کوئی کام نہیں ہو سکا جس کی بڑی وجہ حکومت سندھ کی جانب سے گارمنٹس سٹی زمین کی اسٹیمپ ڈیوٹی، سی وی ٹی، لیز لینڈ پر رجسٹریشن فیس میوٹیشن آف دی پروجیکٹ لینڈ کے چارجز بتائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں گارمنٹس سٹی کے قیام کے لیے مذکورہ فیسوں کی مد میں ڈپٹی کمشنر آفس ملیر نے 7کروڑ 60لاکھ روپے مانگ لیے ہیں، اسی طرح 59کروڑ روپے رجسٹریشن دفتر کراچی نے ٹرانسفر آف لینڈ کی مد میں مانگ لیے ہیں جس پر ٹیکسٹائل ڈویژن کا یہ موقف ہے کہ یہ منصوبہ سندھ اور وفاق دونوں کے مشترکہ مفاد کا ہے اور اس سلسلے میں وفاقی وزارت ٹیکسٹائل ڈویژن کے جوائنٹ سیکریٹری نے گزشتہ دنوں چیف سیکریٹری سندھ سے بھی ملاقات کی ہے جس پر چیف سیکریٹری سندھ نے لیز چارجز ختم کرنے کی سمری صوبائی وزیر کو بھیج دی ہے۔

یاد رہے کہ یہ منصوبہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کی تکمیل سے پاکستان کی ٹیکسٹائل سیکٹر کو سہارا ملے گا تاہم منصوبے کی تکمیل میں غیر معمولی تاخیر سے اس کی لاگت میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔ اس سلسلے میں ٹیکسٹائل ڈویژن کے ترجمان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے رابطہ نہیں ہو پایا۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے