آئی ٹی کی عالمی تجارت میں پاکستان کا حصہ صرف ایک فیصد ہے، چار سال میں برآمدات میں 98 فیصد اضافہ ہوا ہے، میاں زاہد حسین

بدھ 1 نومبر 2017 21:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2017ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی عالمی تجارت میں پاکستان کا حصّہ صرف ایک فیصد ہے جبکہ خطے کے دیگر ممالک بشمول بھارت، بنگلہ دیش، میانمار، سری لنکا اور چین نے اس شعبہ میں بہت بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔

حکومت کی توجہ سے تین سال میں 76 فیصد ترقی کرنے والی اس صنعت کی ترقی کی رفتار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے جبکہ اسکی برآمدات کو چند سال میں پانچ ارب ڈالر سالانہ تک بڑھایا جا سکتا ہے۔میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ یہ شعبہ پاکستان کیلئے سی پیک کی طرح گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ مسائل کے باوجود اس شعبہ کی برآمدات میںگزشتہ چار سال میں 98 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میںجہاں آرا، شہزاد شاہد ، برکان سعید ، علی سیّد، حیدر الطاف جنجوعہ اور جواد احمد فرید نے اہم کردار ادا کیا ہے، جس کے لئے پاکستان سوفٹ وئیر ہائوسز ایسوسی ایشن مُبارکباد کی مستحق ہے۔ اس وقت ملک میں آئی ٹی کی پندرہ ہزارسے زیادہ رجسٹرڈ کمپنیاں ہیں۔ ملک کو سالانہ بیس ہزار آئی ٹی گریجویٹس کی ضرورت ہے جبکہ رسد صرف دس ہزار ہے جبکہ انکی تعلیم بھی جدید دور کے تقاضوں کے ہم آہنگ نہیںہے۔

آئی ٹی صنعت کی طلب پوری کرنے کیلئے نئے تعلیمی اداروں ، یونیورسٹیوں کے قیام، تعلیمی اور آئی ٹی کے شعبوں کے مابین رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے جس میںہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان سافٹ وئیر ہائوسز ایسوسی ایشن اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کا امیج بھی آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ ہے جسکی وجہ سے کئی پاکستانی کمپنیوں کو اپنا محل وقوع دبئی یا امریکہ وغیرہ میں دکھانا پڑتا ہے۔

غیر ملکی گاہک بھی پاکستان آنے کو تیار نہیں جبکہ پاکستانی ماہرین کو بیرون ملک سفر کیلئے ویزے، غیر ملکی ماہرین اور بزنس مینوں کو پاکستان آنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کہ اس صنعت کی ترقی کے راستہ میں رکاوٹ ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت ملکی ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے اس شعبہ میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کرے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز