پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کیساتھ ہی مہنگائی کا طوفان آ گیا ، سبزیوں ، پھلوں ، برائلر گوشت کی قیمت میں اضافہ

آٹے کی قیمتوں میں فی تھیلا3سے 5روپے اضافے کا عندیہ دیدیاگیا،بیکریز ایسوسی ایشن نے اضافہ کر کے نئی قیمتوں پر فروخت شروع کر دی

بدھ 1 نومبر 2017 21:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2017ء) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کے ساتھ ہی مہنگائی کا طوفان آ گیا ، سبزیوں ، پھلوں اور برائلر گوشت کی پرچون سطح پر قیمتوںمیں7روپے تک اضافہ ہو گیا ،فلور ملز ایسوسی ایشن نے بھی 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 5روپے جبکہ 10کلو کے تھیلے کی قیمت میں3روپے تک اضافے کا عندیہ دیدیا، بیکریز ایسوسی ایشن نے بھی قیمتوں میں اضافہ کر کے فروخت شروع کردی ۔

سبزیوںمیں ایک کلو گاجر دیسی کی قیمت 6روپے اضافے سی38روپے،میتھی کی قیمت5روپے اضافے سی40روپے، کریلے 5روپے اضافے سے 69روپے،مٹر 4روپے اضافے سے 170،آلونیا کچا چھلکاایک روپے اضافے سی39روپے،سبز مرچ6روپے اضافے 80روپے،شلجم 3روپے اضافے سی45روپے، گھیا کدو 3روپے اضافے سی30روپے،پھلوں میں ایک کلو سیب امری کی قیمت3روپے اضافے سے 69،سیب کالا کولوایرانی5روپے اضافے سے 121روپے،جاپانی پھل 3روپے اضافے سے 58روپے،ناشپاتی 5روپے سے 74روپے اورناشپاتی چائنہ کی قیمت5روپے اضافے سے 131روپے ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ایک کلو برائلر گوشت کی قیمت 7روپے فی کلو اضافے سے 145روپے سے بڑھ کر 152روپے ہو گی ۔ پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عاصم رضا احمد اور پنجاب کے چیئرمین لیاقت علی خان کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹیشن چارجز بڑھ جائیں گے جس سے 20کلو آٹے کے فی تھیلے کی قیمت 770روپے سے بڑھ کر 775روپے جبکہ 10کلو آٹے کے فی تھیلے بڑھ کر390روپے سے بڑھ کر 393روپے ہو جائے گی ۔

بیکری ایسوسی ایشن کی جانب سے نئی قیمتوں کے حوالے سے جاری کردہ فہرست کے مطابق کیک پلین ( باکس)کی قیمت 7روپے اضافے سے 82روپے،فروٹ کیک ( باکس)10روپے اضافے سے 85روپے،کیک ( منی باکس)5روپے اضافے سے 45روپے،کیک کوئن ( باکس)12روپے اضافے سے 102روپے،کیک کوئن منی ( دو پیسز)2روپے اضافے سے 22روپے،بسکٹ ( 85گرام)5روپے اضافے سی35روپے، کیک رسک(85گرام)7روپے اضافے سے 42روپے، سینڈوچ بریڈ 20روپے اضافے سے 100روپے،وائٹ بریڈ (لارج)10روپے اضافے سے 80روپے،وائٹ بریڈ (سٹینڈرڈ)5روپے اضافے سے 45روپے،بریڈ (چار پیسز لارج )2روپے اضافے سے 14روپے،بن ( پلین)2روپے اضافے سے 18روپے،شیر مال ( لارج)2روپے اضافے سے 22روپے،رسک ( لارج )15روپے اضافے سے 105روپے،رسک (سٹینڈرڈ پیک)5روپے اضافے سے 55روپے،گول رسک ( لارج )5روپے اضافے سے 55روپے کردی گئی ۔

بیکری ایسوسی ایشن کے مطابق قیمتوں میں اضافہ 3سال بعدکیاگیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز