ایکسپو پاکستان نمائش میں غیر ملکی وفود کاکراچی چیمبر کے پویلین کے دورے کا سلسلہ برقرار

غیر ملکی سرمایہ کار اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہش مند،غیر ملکی وفود نے درست، قابل اعتبار پارٹنر کے انتخاب کیلیے کراچی چیمبر سے تعاون مانگ لیا

ہفتہ 11 نومبر 2017 20:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2017ء) 10ویں ایکسپو پاکستان میں کراچی چیمبر کے پویلین کاروس ، ارجنٹینا، ویتنام، ہالینڈ، اردن، تھائی لینڈ،جمہوریہ چیک، بنگلہ دیش،جنوبی کوریا اور ازبکستان کے غیر ملکی وفود کے دورے کا سلسلہ جاری رہا جنہوں نے پاکستان کی معیشت کے اہم شعبوں بشمول ٹیکسٹائل، لیدر، سرجیکل آلات،انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، انفرااسٹرکچر ، مالیاتی خدمات، ماربلز و دیگر شعبوں میں دوطرفہ تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاری میںدلچسپی کا اظہار کیا۔

کے سی سی آئی کے صدر مفسر عطا ملک، سینئر نائب صدر عبدالباسط عبدالرزاق، نائب صدر ریحان حنیف اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے غیر ملکی وفود نے مشترکہ منصوبوں کے لیے قابل اعتماد اور صحیح شراکت داروںکی شناخت کرنے، پاکستانی مارکیٹوں میں اشیاء کی پیداوار اور سپلائی کے حوالے سے کراچی چیمبر سے تعاون طلب کیا۔

(جاری ہے)

بی ٹو بی سیشن کے دوران ہالینڈ کی مشن کی نائب سربراہ مس جوزفین فرانزین نے کہا کہ ہالینڈ کے سفارتخانہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں بہت زیادہ جدوجہد کرنا پڑرہی ہے۔

پاکستانی مارکیٹ میں مواقعوں کی تلاش اور دورے کے لیے ڈچ کاروباری برادری کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ہم ڈچ تاجربرادری کے ساتھ کاروبار کو فروغ دینے کے لیے پاکستانی تاجربرادری کو ہر ممکن رہنمائی فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ وہ ہالینڈ میں تجارت و سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ ایکسپو پاکستان میں شرکت کرنے والا ڈچ وفد تاجروصنعتکاروں پر مشتمل ہے جن کا تعلق زیادہ تر ٹیکسٹائل کے شعبے سے ہے جو پاکستان میں نئی راہوں کی تلاش میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

پاکستان کے زرعی شعبے کے مطالعے کے لئے ایک اسٹڈی بھی کرایا جائے گا جس میں پاکستان کی معیشت کے اس اہم شعبے میں ڈچ سرمایہ کاری کی ممکنات کا جائزہ لیاجارہاہے۔ اس ضمن میں ڈچ تجارتی مشن کا دورہ بھی ترتیب دیا گیا ہے جو زرعی شعبے میں تجارت و سرمایہ کاری کے مواقعوں کی تلاش کرے گا جبکہ ڈچ ٹیکسٹائل سیکٹر سے ایک اور تجارتی مشن بھی کراچی اور لاہور کا دورہ کرے گا۔

مزید برآں مستقبل قریب میں پاکستان کے میری ٹائم مشن کا ہالینڈ کا دورہ بھی متوقع ہے۔پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصل جنرل سید محمود حسن کی سربراہی میں کے سی سی آئی کے پویلین کا دورہ کرنے والے ڈچ وفد کے ممبران نے تجارت وسرمایہ کاری کے مواقعوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں ساتھ ہی پاکستان میں قابل اعتبار سپلائرز کی تصدیق کے لیے کے سی سی آئی سے تعاون طلب کیا۔

ممبران نے کہا کہ انہیں قابل بھروسہ سپلائرز کے ساتھ کاروباری سودے طے کرنے میں عموماً مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔تھائی لینڈ کے وفد کی سربراہی کرنے والے تھائی چیمبر آف کامرس کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سومباٹ تھیراٹراکولچی نے کہاکہ پاکستان اور تھائی لینڈ کئی برسوں سے شاندار تعلقات سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 75 سے زائد کمپنیاں کراچی میں کاروبار کو وسعت دینے کے لیے مواقعوں کو تلاش کرنا چاہتی ہیں اور پاکستانی تاجروں کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔ تھائی لینڈ کے وفد نے لیدر، اسپورٹس، سرجیکل آلات، آٹوموٹیو، فرنیچر، ٹیکسٹائل، کاٹن، یارن، بیوریج، ٹاولز،ماربلز اور لاجسٹک کے شعبوں میں تجارت و سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

اردن کے وفد کی سربراہی کرنے والے عمان چیمبر آف کامرس کے ٹریژرر جمال فارض نے بتایاکہ وفد صحت عامہ، فارماسیوٹیکل، شپنگ و لاجسٹک، تعمیرات،ٹیکسٹائل، کموڈیٹیز،پھل،سبزیوں وغیرہ میں سرمایہ کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کراچی کی تاجربرادری کو اردن میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ اردن عراق، شام اور خطے کے دیگر اہم ملکوں کے نزدیک واقع ہے لہٰذا پاکستانی تاجر ان مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے کراچی چیمبر اور عمان چیمبر آف کامرس کے مابین ایم او یو سائن کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا جس کے تحت تجارتی وفود کا متواتر تبادلہ بھی کیا جائے۔ ویتنام کے وفد نے پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل سیکریٹری سمیر مستنصر تارڑکی سربراہی میں کے سی سی آئی کے پویلین کا دورہ کیا جو سمندری خوراک، طبی آلات،فارماسیوٹیکل، ماربل،ٹیکسٹائل، لیدر و زرعی شعبے سے تعلق رکھتے ہیں۔

انہوں نے کراچی چیمبر کو مشورہ دیا کہ وہ ایک تجارتی وفد ویتنام بھیجیں جو ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے جہاں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع دستیاب ہیں۔ارجنٹینا کے وفد کی سربراہی کرنے والے پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر مرتضیٰ صدیق خان نے بتایا کہ پاکستانی سفارتخانہ اگلے سال چلی میں سنگل کنٹری نمائش کے انعقاد کا ارادہ رکھتا ہے جس میں 100 نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔

انہوں نے کراچی چیمبر کو نمائش میں حصہ لینے کی دعوت دی جو تجارتی لحاظ سے فائدے مند ثابت ہوگی۔روسی وفد کی سربراہی کرنے والے رشین فیڈریشن کے چیمبر آف کامرس و انڈسٹری کے ڈپٹی چیئرمین سیرجی ویسیلیو اور رشین فیڈریشن و بیلاروس میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹریڈ ڈیولپمنٹ آفیسر سامویل باگداسارین پاکستانی تاجروں کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے میں دلچسپی ظاہر کی۔

وفد نے درست پارٹنر کے انتخاب کے لیے کے سی سی آئی سے تعاون بھی طلب کیا جبکہ ایکسپو پاکستان نمائش میں رکھی گئی مختلف اشیا اور خدمات کو بھی سراہا۔چیک جمہوریہ، بنگلہ دیش، جنوبی کوریا،جاپان اور بنگلہ دیش کے وفود نے بھی کرچی چیمبر کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔بزنس مین گروپ کے وائس چیئرمین و سابق صدر کے سی سی آئی انجم نثار نے متعدد اجلاس میں شرکت کی ۔

انہوں نے ایکسپو پاکستان نمائش میں غیر ملکی وفود کی کثیر تعداد میں شرکت کی تعریف کی جس سے یقینی طور پر کراچی کے بارے میں منفی تاثر کو زائل کرنے میںمدد ملے گی جہاں کاروباری سرگرمیاں پوری آب و تاب سے جاری ہیں جس کے گواہ اس نمائش میں شرکت کے بعد غیر ملکی خود ہیں۔انہوں نے کہاکہ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی کئی ملٹی نیشنل کمپنیاں کامیابی کے ساتھ کراچی میں منافع بخش کاروبار کررہی ہیں اور انہیں یہاں اپنا کاروبار کرنے میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔

کراچی منافع بخش ،وسیع مواقعوں اور سرمایہ کاری لحاظ سے پرکشش شہر ہے۔انہوںنے تھائی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ملکوں کی تاجربرادری زراعت،ٹیکسٹائل، لیدر،آلات جراحی اور کھیلوں کے سامان سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کرسکتے ہیں ۔ دونوں ملکوں کی آبادی مجموعی طور پر 30کروڑ کے لگ بھگ ہو گی لہذا ساتھ مل کر پاکستان اور تھائی لینڈ مل کر معجزات کر سکتے ہیں۔

کے سی سی آئی کے صدر مفسرر عطا ملک نے غیر ملکی وفود سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے وفود کے تبادلے پر زور دیا جس سے یقینی طور پر مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ مستقل رابطوں، سیمنار و سنگل کنٹری نمائش کے انعقاد، بی ٹو بی میٹنگز اور تجارتی و سرمایہ کار مشنز کے مستقل بنیادوں پر تبادلے کے ذریعے دونوں ملکوں کی تاجربرادری کے درمیان رابطوں کو مزید مستحکم بنایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تجارت و اقتصادی سرگرمیوں کے مرکز شہر کراچی میں درست پارٹنر کے انتخاب کے لیے غیر ملکی وفود کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔انہوں نے کہاکہ سی پیک نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے بہت زیادہ راہیں کھول دی ہیں۔ سی پیک منصوبے کے تحت ملک بھر میں قائم 9 خصوصی اکنامک زونز میںکاروبار کر کے یقینی طور پر خاطر خواہ منافع کمایا جاسکتا ہے۔

دو خصوصی اکنامک زونز کراچی میں قائم کیے جائیںگے جہاں سرمایہ کاری کے مواقعوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک ون ون کی صورتحال پیدا ہوگی۔انہوںنے کہاکہ ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری اور سی پیک منصوبے کی بدولت اگلے سات سے دس سالوں میں اقتصادی سرگرمیوں کو زبردست فروغ حاصل ہو گا جو پاکستان کو اقتصادی سرگرمیوں کے لحاظ سے خطے کا مرکز بنادے گا جو نہ صرف چین بلکہ وسطی ایشیائی ریاستوں و دیگر کے لیے گیٹ وے ثابت ہوگا۔

دنیا بھر کی تاجروصنعتکار برادری کے لیے پاکستان کی سرمایہ کار دوست صورتحال سے فائدہ اٹھانے کا یہی مناسب وقت ہے۔انہوں نے غیر ملکی وفود کے پاکستانی سپلائرز کے اعتبار سے متعلق خدشات کے جواب میںکہاکہ کراچی چیمبر صرف اپنے ممبران کی صدیق تو کرسکتا ہے جبکہ کراچی کے باہر کے سپلائرز کی متعلقہ چیمبرز آف کامرس سے تصدیق کی جاسکتی ہے ۔تاہم غیر ملکی وفود کے سی سی آئی سے پاکستان کے کسی بھی سپلائر کی تصدیق کے لیے رابطہ کرسکتے ہیں کیونکہ کے سی سی آئی کے پاکستان بھر کے چیمبرز آف کامرس سے مضبوط روابط ہیں۔کراچی چیمبر سپلائرز کی معلومات حاصل کرکے ان کی مدد کرسکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں