پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین آزاد تجارت کے معاہدے پر 15 جنوری کودستخط ہوں گے

پیر 13 نومبر 2017 21:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین آزاد تجارت کے معاہدے پر دستخط آئندہ برس 15 جنوری کو ہوں گے جس کے تحت دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارت میں اضافہ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ وزارت تجارت کے اعلیٰ حکام نے پیر کو یہاں ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ آزاد تجارت کے معاہدے پر 6 سے 8 نومبر کو بات چیت کے 9ویں دور کے موقع پر دونوں اطراف نے مکمل فہرستیں پیش کیں تاکہ معاہدہ کو حتمی شکل دی جا سکے۔

دونوں اطراف نے جن حتمی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے ان میں آٹو موبائل اور ٹیکسٹائل کے شعبوں کی مصنوعات شامل ہیں تاکہ دونوں شعبوں کے تحفظات دور کئے جا سکیں۔ پاکستان ٹیکسٹائل، زرعی مصنوعات، پلاسٹک اور فارماسیوٹیکل کے شعبوں کی 100 مصنوعات پر رعایت چاہتا ہے جو تھائی لینڈ کے آزاد تجارت کے معاہدے کے تحت دیگر شراکت دار ممالک کو فراہم کر رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ آئندہ مذاکرات کے دور میں معاہدے کا سیاق، ٹیرف کم کرنے کے طریقہ کار، مکمل ریکوسٹ لسٹ جیسی مصنوعات کا تبادلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سوتی دھاگہ، اونی کپڑا، تیار مصنوعات، چمڑے کی مصنوعات، جراحی کے آلات اور کھیلوں کا سامان سمیت 684 قسم کی مصنوعات کی تھائی لینڈ میں تجارت سے استفادہ کر سکتا ہے۔ پاک۔چین ایف ٹی اے مذاکرات کے دوسرے دور پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین نے 65 مصنوعات کو مارکیٹ تک رسائی پر اتفاق کیا ہے اور آفر لسٹ میں شامل اشیاء پر رعایت فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے کے دوسر مرحلہ میں مذاکرات کا آئندہ دور جنوری 2018ء کے پہلے ہفتہ میں ہو گا۔ ہم 65 درآمدی اشیاء پر رعایت چاہتے ہیں اور دوسرے مرحلہ کے مذاکرات میں کم ٹیرف پر بات ہو گی تاکہ مزید تجارتی آزادی مل سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی