گیس کی قیمتوں میں فرق کے حوالے سے کہا کہ یہ مسئلہ 18 ویں ترمیم سے پیدا نہیں ہو ا ، یہ 1973 کے آئین میں بھی موجود تھا مگر پہلے اس کے استعمال کی ضرورت نہیں پڑی ،اب چونکہ لوگ اپنے آئینی حقوق کیلئے فوری عدالتوں میں چلے جاتے ہیں اس لئے قیمتوں میں فرق کا زیادہ اثر پڑ رہا ہے

کامرس اینڈ ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت حاجی محمد اکرم انصاری کا آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملزکے ممبران سے خطاب

پیر 13 نومبر 2017 22:02

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) کامرس اینڈ ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت حاجی محمد اکرم انصاری نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں فرق کے حوالے سے کہا کہ یہ مسئلہ 18 ویں ترمیم سے پیدا نہیں ہو ا بلکہ یہ 1973 کے آئین میں بھی موجود تھا مگر پہلے اس کے استعمال کی ضرورت نہیں پڑی ،اب چونکہ لوگ اپنے آئینی حقوق کیلئے فوری عدالتوں میں چلے جاتے ہیں اس لئے قیمتوں میں فرق کا زیادہ اثر پڑ رہا ہے۔

وہ پیر کو آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملزایسوسی ایشن کے ممبران سے خطاب کر رہے تھے۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری سے متعلقہ مسائل بارے سمری تیار کر لی گئی جسے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں بھی پیش کیا جائیگا تا کہ پورے ٹیکسٹائل سیکٹر کو فوری اور مستقل ریلیف دینے کی راہ ہموار کی جا سکے ری فنڈ کی ادائیگی میں تاخیر اور ٹیکس حکام کے صوابدیدی اختیار سے پیدا ہونے والے مسائل ٹیکسٹائل سیکٹر کے تقریباً مشترکہ مسائل ہیں اور ان پر وہ پہلے ہی ریونیو بارے وزیر اعظم کے سپیشل اسسٹنٹ ہارون اختر سے بات چیت کر چکے ہیں وزارت خزانہ سے متعلقہ دیگر مسائل بھی ان کے نوٹس میں لائے گئے ہیں انہیں بتایا گیا ہے کہ اس قسم کے حالات میں صنعت و تجارت ہرگز ترقی نہیں کر سکتی لہٰذ ا وزارت خزانہ کو فوری طور پر پالیسیوں میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ فیلڈ سٹاف کو بھی واضح ہدایات جاری کرنا ہونگی تاکہ وہ ٹیکسوں کی وصولی کی آڑ میں خوف و ہراس نہ پھیلائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے پورے سیکٹر کی جامع ترقی سے ہی قومی معیشت بحال ہو سکتی ہے برآمدی سیکٹر کے ساتھ ساتھ لوکل انڈسٹری کے جائز مسائل کو بھی حل کیا جائیگاگیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے بارے میں انہوں نے چیئرمین اپٹپما سے کہا کہ وہ فوری طور پر اپنے دو یا تین نمائندے ان سے منسلک کریں تا کہ ان کی متعلقہ حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ فوری طور پر شروع کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ کوشش کی جائیگی کہ ان مسائل کو اس ہفتہ کے دوران حل کرا لیا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے