ملکی معیشت کیلئے ناگزیرکالا باغ ڈیم پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششیں بھی تیز کرنے کی ضرورت ہے،شاہد رشید بٹ

جمعرات 16 نومبر 2017 21:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2017ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ توانائی بحران کے طویل المعیادحل کیلئے تھر کول سب سے سستااور بہترآپشن ہے جسے بھر پور توجہ دی جائے۔ملکی معیشت کیلئے ناگزیرکالا باغ ڈیم پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششیں بھی تیز کرنے کی ضرورت ہے۔تھرمیں دیگر ممالک کی سرمایہ کاری کی خواہش خوش آئند ہے۔

اربوں ٹن کوئلے کو استعمال میں لاکر تیز رفتار ترقی یقینی بنائی جاسکتی ہے۔اس منصوبے کی تاخیر ملکی مفاد کے خلاف ہے کیونکہ ترقی، محفوظ مستقبل، خودکفالت اوربقائ کا دارومداراس پراجیکٹ پر ہے۔شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ تھر کول پر مناسب توجہ دینے سے ملک کے درآمدی بل میں کمی اورآمدنی و روزگار میں زبردست اضافہ ہو گاجبکہ بجلی کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے وسائل دستیاب ہو جائیں گے اور بجلی سستی ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

ماضی کی حکومتوں نے پچیس سال تک تھر میں موجود 185 ارب ٹن کے ذخیرے سے فائدہ نہیں اٹھایا جو پاکستان کوکئی صدیوں تک سعودی عرب اور قطر کے مجموعی تیل و گیس کے ذخائر سے زیادہ توانائی دینے کی اہلیت رکھتا ہے۔ پاکستان60فیصد توانائی ضروریات درآمد کر رہا ہے اور اگلے دس سال میں بجلی کی طلب 45 ہزار میگاواٹ ہو جائے گی۔ ایل این جی کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے دنیا بھر میںکوئلے کی طلب میں کمی آ رہی ہے اس لئے بروقت اقدامات کی ضرورت ہے۔ 2025 تک تھر کول سے چلنے والے چودہ بجلی گھربناکر چلانے کا فیصلہ کیا گیاہے جس سے چھ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی جو موجودہ حکومت کا کارنامہ ہو گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا