نیشنل بینک میں ڈیجیٹل بینکاری نظام مکمل طور پر جلد متعارف کرا دیا جائے گا،

جدید بینکاری نظام کے ذریعے لوگ گھر بیٹھے پورے ہفتے میں 24 گھنٹے کے دوران اپنا کام باآسانی انجام دے سکیں گے نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر سعید احمد کا آن لائن ای پیمنٹ فار ادائیگی کسٹم ٹیکسز پر خطاب

منگل 21 نومبر 2017 20:25

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر سعید احمد نے کہا ہے کہ تیز بینکنگ سسٹم آج ملک کی اشد ضرورت ہے، نیشنل بینک میں ڈیجیٹل بینکاری نظام مکمل طور سے جلد متعارف کرا دیا جائے گا، جدید بینکاری نظام کے ذریعے لوگ گھر بیٹھے پورے ہفتے میں 24 گھنٹے کے دوران اپنا کام باآسانی انجام دے سکیں گے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو فیڈریشن آف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایف پی سی سی آئی برائے کسٹم کمیٹی کے اجلاس میں آن لائن ای پیمنٹ فار ادائیگی کسٹم ٹیکسزپر خطاب کے دوران کہی اس موقع پر ٹڈاپ کے سابق چیف ایگزیکٹیو ایس ایم منیر، ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر عامر عطا باجوہ ،کمیٹی کے چیئرمین ارشدجمال نے بھی خطاب کیا جبکہ تاجر رہنما شکیل احمد ڈھینگر، نیشل بینک کے سینیئر افسر مدثر خان ا اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک کے صدر نے کہا کہ ڈیجیٹل بینکنگ نے کھاتے داروں کو کسی فرد سے بات نہیں کرنی پڑے گی اور وہ اپنا کام چند منٹوں میں انجام دے سکیں گے بیرون ممالک میں بینکوں کی ایسی برانچیں موجود ہیں جہاں کسی فرد کی موجودگی کے بغیر خود کار بینکنگ نظام جاری ہے اور پاکستان میں بھی جلد ہی یہ نظام رائج ہوگا انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ، موبائل بینکنگ کے ذریعے نیشنل بینک کے کھاتے دار نقد رقوم موبائل بینکنگ کے ذریعے ٹرانسفر کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ کسٹم ہائوس میں نیشنل بینک کی پرانی برانچ تھی جہاں دس منٹ کا کام دو گھنٹے میں ہوتا تھا لیکن ہم نے اس برانچ کو جدید سہولیات سے آراستہ کردیا ہے اور کائونٹرز بھی زیادہ بنا دیے ہیں آئندہ چند روز میں اس برانچ کا افتتاح ہوگا انہوں نے کہا کہ ہمارے بینک کے کھاتے دار نیشنل بینک کا نیا روپ دیکھ رہے ہیں اور لوگوں کو سرکاری بینک ہونے کے ناطے اس پر نسبتا زیادہ اعتماد ہے اور ہم ان کے اعتماد کو بہتر سروس کے ذریعے مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جسے اپنی نوکری کی فکر نہ ہو وہی بہتر پرفارم کرسکتا ہے اور مجھے اپنی ملازمت کی کوئی فکر نہیں ہے ایس ایم منیر نے اس موقع پر کہا کہ نیشنل بینک کی کارکردگی بہتر ضرور ہوئی ہے مگر سرکاری بینک کے معاملات کسی بھی طرح اطمینان بخش نہیں ہے البتہ سعید احمد کے آنے سے بینک کی رپورٹ میں بہتری آئی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت دوراہے پر کھڑی ہے صنعتیں بند ہو رہی ہیں فیصل آباد میں 80 فیصد صنعتیں بند ہوچکی ہیں، کاروباری حالات بدستور کراب ہیں، ایف بی آر کو 350 ارب سے زائد کے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکسز ریفنڈز ایکسپورٹرز کو ادا کرنے ہیں، ایف بی آر کی پالیسی ایکسپورٹر کو مارنا اور ریفنڈز کو روکنا ہے، افسوس اس بات کا ہے کہ ایکسپورٹ کی کسی کو فکر نہیں اور ہم کشکول لے کر دنیا بھر میں ڈالر مانگتے پھر رہے ہیں ہمیں خدشہ ہے کہ کچھ دنوں کے بعد روپیہ ڈی ویلیو ہوگا۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ ایف بی آر کے ریونیو وصولی کے اہداف بزنس کمیونٹی پورے کر رہی ہیں کوئی بیرون ممالک سے حلوے نہیں آرہے، ہم نے موجودہ وزیر اعظم سے کہہ دیا ہے کہ درآمدات 60 ارب ڈالر ہونے جا رہی ہے اور ایکسپورٹ صرف 20 ارب ڈالر کی ہے ایسی صورت میں 40 ارب ڈالر کہاں سے آئیں گے اس لیے معاملات کو بہتر بنانے کے لیے فوری توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کسٹم اور انکم ٹیکس میں نچلی سطح پر کرپشن ہے، کچھ بیورو کریٹس ایسے ہیں جو معاشی حالات کو درست نہیں ہونے دے رہے، ہم وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے آئندہ چند روز میں ہونے والی ملاقات میں مزید تجاویز دیں گے اور امید ہے کہ بہتری آئے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب