ملک کی تاجر برادری کے اہم مسائل حل کرانا اولین ترجیح ہو گی، غضنفر بلور

فیڈریشن نجی شعبے کو آسان قرضوں کی فراہم کیلئے کوششیں تیز کرے، شیخ عامر وحید

ہفتہ 13 جنوری 2018 20:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر غضنفر بلور نے کہا کہ ملک کی تاجر برادری نے انہیں الیکشن میں کامیاب کراکر ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے اورصنعت و تجارت کو درپیش اہم مسائل حل کرانا ان کی اولین ترجیح ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے چیمبر کے صدر شیخ عامر وحید کی قیادت میں ان سے ملاقات کی اور فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے پر ان کو مبارک باد پیش کی۔غضنفر بلور نے کہا کہ پاکستان کا نجی شعبہ معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت نجی شعبے کیلئے مزید سازگار حالات پیدا کرے تا کہ تاجر و صنعتکار کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ دے کر ملک کی ترقی میں مزید فعال کردار ادا کر سکیں، وہ بلا امتیاز ملک کے تمام چیمبروں اور ایسوسی ایشنوں کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کریں گے اور ان کی مشاورت سے حکومت کو معیشت سے متعلقہ اہم تجاویز تیار کر کے پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیمبروں اور ایسوسی ایشنوں پر زور دیا کہ وہ بجٹ تجاریز کی تیاری پر کام شروع کر دیں اور اپنے اپنے شعبوں سے متعلقہ تجاویز کو بروقت حتمی شکل دے کر فیڈریشن کو ارسال کریں تا کہ جامع تجاویز کی دستاویز تیا ر کر کے بجٹ سے پہلے پہلے حکومت کو بھیجی جا سکے۔انہوں نے وفاقی دارالاخلافہ کی تاجر برادری کے مفادات کے فروغ کیلئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی خدمات کو سراہا اور یقین دہانی کہ اس خطے کے تاجروںوصنعتکاروں کے اہم مسائل کو حل کرانے میں فیڈریشن چیمبر کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے غضنفر بلور کو فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ فیڈریشن کو مزید فعال اور مضبوط ادارہ بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا فیڈریشن کے انتخابات میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کی چوتھی بار مسلسل کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک کی تاجر برادری یو بی جی کی کارکردگی سے مطمئن ہے، سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق موجودہ مالی سال کے پہلے چھہ ماہ ( جولائی تا دسمبر 2017)کے دوران پچھلے سال اس عرصے کے مقابلے میں نجی شعبے کیلئے قرضوں میں100ارب روپے کمی ہوئی ہے کیونکہ پچھلے مالی سال کی پہلی ششماہی میں بینکوں نے نجی شعبے کو 353ارب روپے کے قرضے جاری کئے تھے جبکہ موجودہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں نجی شعبے کو صرف 253ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے ہیں جو حوصلہ افزاء نہیں ہیں کیونکہ اس سے معاشی ترقی کا عمل متاثر ہو گا ۔

لہذا انہوں نے فیڈریشن کے نومنتخب صدر پر زور دیا کہ وہ نجی شعبے کو آسان قرضوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے حکومت کے ساتھ کوششیں تیز کریں۔انہوں نے کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کے کاروباری مفادات کے فروغ اور معیشت کو مستحکم کرنے کی کوششوں میں چیمبر فیڈریشن کی بھرپور حمایت کرے گا، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید، نائب صدر نثار مرزا اور فائونڈرگروپ کے چیئرمین خالد جاوید نے بھی فیڈریشن کے نومنتخب صدر غضنفر بلور کو شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے ملک کی تاجروصنعتکار برادری کے مفادات کے بہتر فروغ کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے،پاکستان کے 90فیصد کاروباری ادارے ایس ایم ای شعبے سے تعلق رکھتے ہیں جو معیشت کی ترقی میں ریڈھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فیڈریشن چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے مسائل کو حل کرانے اور ان کی بہتر ترقی پر زیادہ توجہ دے جس سے کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے گا، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور معیشت تیز رفتارترقی کی طرف گامزن ہو گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..