ایمریٹس ائیرلائن کا پاکستان سے مسافروں کے لئے رعایتی نرخوں پر فضائی ٹکٹس کی فراہمی کا اعلان

بدھ 17 جنوری 2018 21:41

ایمریٹس ائیرلائن کا پاکستان سے مسافروں کے لئے رعایتی نرخوں پر فضائی ٹکٹس کی فراہمی کا اعلان
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) ایمریٹس نے سال 2018ء کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان سے مسافروں کے لئے نئے مقامات اور پسندیدہ شہروں کے سفر کی حوصلہ افزائی کے لئے عالمی سطح پر رعایتی نرخوں پر فضائی ٹکٹس کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔ اس نئے سال ایمریٹس کا وعدہ ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک کا سفر کرنے والے پاکستانیوں کو نئے دلچسپ ایڈونچرز اور تجسس آمیز تجربات سے روشناس کرایا جائے۔

اس مقصد کے لئے ایمرٹس نے محدود مدت کے لئے بزنس کلاس اور اکانومی کلاس کے کرایوں پر خصوصی رعایتی نرخ متعارف کرائے ہیں۔یہ رعایتی نرخ چھ براعظموں کے مختلف شہروں کے سفر کے لئے ہیں۔ اس ضمن میں مقامی شرائط و ضوابط کے ساتھ 19 جنوری سے 30 جون 2018 تک سفر کے لئے رعایتی نرخوں پر 16 جنوری سے 29 جنوری تک بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی مہم کے تحت پاکستان سے سفر کے لئے بزنس کلاس میں رعایتی نرخوں کے ساتھ کرایوں کا آغاز امریکاز کے لئے 2لاکھ21ہزار 332روپے، یورپ کے لئے ایک لاکھ 86 ہزار 737 روپے، افریقہ کے لئے 2 لاکھ 7 ہزار 26 روپے اور مشرق وسطیٰ کے لئے 93 ہزار 168 روپے سے ہورہا ہے۔

اسی طرح اکانومی کلاس میں رعایتی نرخوں کے ساتھ کرایوں کا آغاز امریکاز کے لئے 90 ہزار 292 روپے، یورپ کے لئے 49 ہزار 667 روپے، افریقہ کے لئے 51 ہزار 846 روپے اور مشرق وسطیٰ کے لئے 24 ہزار 541 روپے سے ہورہا ہے ایمریٹس کے وائس پریذیڈنٹ پاکستان جبر العزیزبی نے بتایا، "بہت سے لوگ نئے سال کے موقع پر سفر کا عہد کرتے ہیں اور عالمی سطح پر لوگوں و مقامات کو ملانے والے کے طور پر ہم اپنے مسافروں کی مدد کرنا پسند کرتے ہیں تاکہ ان کے سفری عزم اور خواہش کی تکمیل ہو۔

ہم جانتے ہیں کہ بہت سے لوگوں نے اپنے سفر کے منصوبوں اور سال 2018 کے اہداف کے بارے میں سوچنے کا آغاز کردیا ہے اور ہمیں ان کے منصوبوں اور خوابوں کو حقیقت کا روپ دھارنے کے لئے ترغیب دینے پر خوشی ہے۔" انہوں نے کہا، "ہمارا عالمی نیٹ ورک چھ براعظموں پر پھیلا ہوا ہے جو ہر مسافر کو سفری سہولت فراہم کرتا ہے۔ اب ہم خصوصی رعایتی کرایوں کے ساتھ وسیع اقسام کی سفری سہولیات کے انتخاب کو ملا کر نئے مسافروں کے لئے بھی مزید پرکشش اہمیت پیدا کررہے ہیں۔

اس انتخاب، کنکٹویٹی اور اہمیت کے ساتھ ایمریٹس کے ساتھ سفر کا مطلب ہے کہ پاکستانی صارفین ہمارے جدید طیاروں میں آرام دہ سہولیات اور ہمارے خوشگوار کیبن عملہ سے ایوارڈ یافتہ سروس کی امید کرتے ہیں۔ "ایمریٹس 84 ممالک کے 156 مقامات پر پرواز کرتا ہے۔ دنیا بھر کے سفر کا شوق رکھنے والے افراد کے لئے ایمریٹس کی جانب سے سال 2017 کے نئے مقامات میں ایتھنز کے ذریعے نیوارک، زغریب اور فنوم پہنوم شامل کئے گئے ہیں۔

ایمریٹس اپنے مسافروں کو دبئی کے ذریعے امریکہ اور یورپ کے مقبول مقامات کے لئے غیرمعمولی کنکٹویٹی کے ساتھ سفری سہولت فراہم کرتا ہے۔ ایمریٹس 130 ممالک سے تعلق رکھنے والے 60 سے زائد زبانیں بولنے والے اپنے بین الاقوام کیبن کریو کے ذریعے دوران سفر مسافروں کو بہترین سفری خدمات فراہم کرتا ہے۔ بزنس کلاس میں سیدھی لیٹی پوزیشن میں بستر کے ساتھ سب سے بڑی ان سیٹ اسکرینز شامل ہیں جبکہ اکانومی میں 13.3 انچ اسکرین اور ایوارڈ یافتہ انفلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم آئس پر 3 ہزار انٹرٹینمنٹ چینلز کی آن ڈیمانڈ کے ساتھ ایمریٹس معیاری مصنوعات پیش کرتا ہے۔

بچوں کے ساتھ سفر کرنے والے افراد تمام ایئرپورٹس پر ترجیحی طور پر بورڈنگ کی سہولت سے لیکر بچوں کے لئے خصوصی کھانے ، آئس پر خصوصی انٹرٹینمنٹ، دلچسپ کھلونے اور کڈز ایکٹویٹی بیگز وغیرہ شامل ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب