لخدمت اور ٹیوٹا ایسٹرن موٹرز کے اشترک سے عالمی مقابلہ مصوری کا انعقاد

ٹیوٹا ایسٹرن موٹر زکی کاوشیں قابل قدر ہیں ، بچوں کی خداداد استعداد میں اضافہ ہوگا:راشدقریشی اورعنایت اللہ اسماعیل کا خطاب

پیر 22 جنوری 2018 20:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء)ٹیوٹا موٹرزکمپنی کی جانب سے منعقد ہ بین الاقوامی مقابلہ مصوری 2018 میں الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت پرورش پانے والی68بچوں نے شرکت کی اور اپنی خیالی کار کورنگوں کی مدد سے اجاگر کیا۔پورے پاکستان کی بنیاد پرمنعقد ہونے والے ان مقابلوں میں اول آنے والے 9بچوں کو والدین اور ان کے سرپرستوں کے ساتھ جاپان کے دورے پر لے جایا جائیگا ۔

مقابلہ مصوری کے موقع پر الخدمت کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو راشد قریشی ،عنایت اللہ اسماعیل ،کنٹرولرآرفن کیئر پروگرام،سرفرازشیخ،منیجرایڈمن جبکہ ٹیوٹا ایسٹرن موٹرز کے سروس کوارڈنیٹرحارث علی خان ،منیجرسی آرمحمد آصف سعید،اسسٹنٹ منیجر سی آر،سحرش اشرف، اسسٹنٹ منیجر سی آر،انعم خان ایم ٹی او سی آر،رحیمہ مجتبیٰ ڈپٹی منیجر سی آر،ایگزیکٹو ڈائریکٹر عثمان پبلک اسکول معین الدین نیئر ،معروف ادیب ،دانشور پروفیسر خیال آفاقی، سماجی رہنما ماریہ سلیم ،والدین اوراساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،ٹیوٹا ایسٹرن موٹرکے اس مقابلے کا عنوان’’میرے خوابوں کی کارِ‘‘ تھا جس میں بچوں پینٹنگ بنا کر ایک منفرد کار کا خاکہ پیش کیا ۔

(جاری ہے)

بچوں نے مقابلے میں گہری دلچسپی لی ۔اس موقع پر راشد قریشی نے کہا کہ ٹیوٹا ایسٹرن موٹر کی کاوشیں قابل قدر ہیں ،اس مقابلے کے ذریعے بچوں کی خداداد ذہنی استعداد میں اضافہ ہوگا جبکہ کمپنی کو بھی کار سے متعلق نئے آئیڈیا زمیسر آئیں گے ۔انہوں نے توقع ظاہر کی کی کمپنی آئندہ بھی ایسے مثبت پروگرامز میں الخدمت کو شامل کرے گی۔اس موقع پر عنایت اللہ اسماعیل نے کہاٹیوٹا ایسٹرن موٹرز کارپوریٹ سوشل رسپانسبلیٹی کے تحت قابل قدر خدمت انجام دے رہی ہے۔

الخدمت ایسے مزید پروگرامز میں شمولیت کی خواہش رکھتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یتیم بچوں کو معاشرے میں وہ مقام حاصل نہیںجس کے بارے میں ہمیں اسلام نے آگاہ کیا ہے۔الخدمت کراچی میں0 96یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے اور امسال ہم نی500بچوں کو رجسٹر کرنے کا ہدف مقرر کیاہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیوٹاکمپنی ایسے مزید پروگرام ترتیب دے جس سے یتیم بچوں کو مثبت سرگرمیوں میں شرکت کا موقع ملے ۔

ٹیوٹا موٹرز کے نمائدوں نے الخدمت کے تعاون کو سراہا۔مقابلہ مصوری میں منتخب ہونے والے بچوں کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔مقابلے کے اختتام پر تمام شریک بچوں میں اسناد تقسیم کی گئیں ۔ٹیوتا کمپنی کے تمام ذمہ داران کو الخدمت کی جانب سے یادگاری شیلڈز دی گئیں اور ایم ڈی ٹیوٹا ایسٹرن موٹرز کو تفہیم القرآن کا ہدیہ پیش کیا گیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..