تاجروں کی بڑھتی ہوئی بے دخلیاں باعث تشویش ہیں

حکومت قانون کرایہ داری کا نفاذ یقینی بنائے ،شیخ عامر وحید

جمعہ 16 فروری 2018 22:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2018ء) اسلام آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ اسلام آباد شہر میں تاجروں کی بڑھتی ہوئی بے دخلیاں باعث تشویش ہیں کیونکہ اس سے تاجر برادری میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے لہذا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد وفاقی دارالخلافہ میں قانون کرایہ داری کا نفاذ یقینی بنائے تا کہ دکانوں سے بے دخلیوں کے واقعات کم ہوں اور تاجر امن و سکون کے ماحول میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے پر توجہ دے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں آبپارہ مارکیٹ اور آئی ٹن مرکز اسلام آباد میں بے دخلیوں کے واقعات ہوئے ہیں جنہوں نے تاجروں میں تشویش کی ایک نئی لہر پیدا کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی اہم وجہ اسلام آباد میں قانون کرایہ داری کی عدم موجودگی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کیلئے کرایہ داری کے نئے قانون کا نفاذ مقامی تاجر وں کا دیرینہ مطالبہ ہے جو ابھی تک پورا نہیں ہو سکا ۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں وزیراعظم پاکستان نے تاجروں سے ملاقات میں ان کو یقین دہانی کرائی تھی کہ قانون کرایہ داری کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا لیکن ابھی تک اس جانب کوئی مثبت پیش رفت نہیں کی گئی ۔ انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اس اہم مسئلے کو حل کرنے کیلئے قانون کرایہ داری کا ترمیمی بل جو عرصہ دراز سے قومی اسمبلی میں پڑا ہوا ہے اس کو جلد پارلیمنٹ سے پاس کرا کے اسلام آباد میں نافذ کرے تا کہ تاجر برادری سکھ کا سانس لے سکے۔

انہوںنے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے پرسکون ماحول کی ضرورت ہوتی ہے لیکن جب تاجروں کی جبری بے دخلیاں ہو گی تو کاروباری سرگرمیوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ لہذا ان تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے جلد از جلداسلام آباد میں کرایہ داری کا نیا قانون پاس کر کے نافذ کیا جائے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اسلام آباد کیلئے ایک متوازن قانون کرایہ داری کا ترمیمی بل تیار کیا گیا تھا جس کو بہت عرصہ پہلے قومی اسمبلی میں پیش گیا تھا لیکن ابھی تک اس بل کو قانونی شکل نہیں دی گئی جس سے تاجر برادری میں مایوسی پھیل رہی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت مزید کوئی تاخیر کئے قانون کرایہ داری کا بل جلد پارلیمنٹ سے پاس کرانے کی کوشش کرے تا کہ وفاقی دارالحکومت کی تاجر برادری کا دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی یقین دہانی پر تاجروں نے اپنا احتجاج موخر کر دیا تھا لیکن ابھی تک مسئلہ جوں کا توں ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی کہ وہ اپنے دور اقتدار میں ہی قانون کرایہ داری کا ترمیمی بل پارلیمنٹ سے پاس کرائیں تا کہ اس اہم مسئلے کے حل ہونے سے تاجر برادری سکون و اطمینان کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے پر اپنی پوری توجہ مرکوز کر سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب