یورپین پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان کے لئے جی ایس پی پلس کی توثیق خوش آئند ہے۔ ایس ایم منیر

تجارت اور پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔ صدر طارق ملک

بدھ 21 فروری 2018 20:41

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سر پرست اعلیٰ ایس ایم منیر، صدر طارق ملک ، سینئر نائب صدر سلمان اسلم اور نائب صدر جنید نقی نے یورپین پارلیمنٹ کی انٹرنیشنل ٹریڈ کمیٹی کی جانب سے پاکستان کو جی ایس پی کے درجہ برقرار رکھنے اور اس میں مزید دو سال کی توسیع ملنے کے فی-صلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

ایس ایم منیر نے جی ایس پی درجے کے حصول میں کی جانے والی کاوشوں اور اقدامات پر وفاقی وزیر تجارت و ٹیکسٹائل پرویز ملک اور سیکریٹری کامرس یونس ڈھاگا کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یونس ڈھاگا کی قیادت میں پاکستانی وفد نے جی ایس پی پلس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں جس طرح اپنا موقف پیش کیا وہ قابل ستائش ہے۔

(جاری ہے)

جی ایس پی پلس کے باعث پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب 75 کروڑ یوروکا اضافہ ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کا اطمینان کا اظہار اس بات کی توثیق کرتا ہے کہ پاکستان جی ایس پی پلس کے تحت کنونشنز پر عملدرآمد پر مسلسل اور موثر قانون سازی کر رہا ہے۔ ایس ایم منیر نے مزید کہا کہ جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد پاکستانی مصنوعات یورپی ممالک میں مسابقتی قیمتوں میں دستیاب ہوں گی جس کے باعث پاکستان کو زرمبادلہ کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اور پاکستان کی معیشیت کو سہارا دے سکے گی۔

کاٹی کے صدر طارق ملک نے یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان کو جی ایس پی اسٹیٹس ملنے پر کہا کہ تجارت اور پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہوگا کیونکہ یورپی ممالک بڑے تجارتی شراکت دار ہیں، پاکستان زیادہ تر ٹیکسٹائل اور چمڑے کی مصنوعات ہی یورپ بھیجتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری تاجر و صنعتکار برادری حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کرتی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ صنعتکار جی ایس پی اسٹیٹس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملکی برآمدات کو مزید بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب