پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری

کے ایس ای100انڈیکس کی 43300،43400اور43500پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں بھی بحال ہو گئیں

جمعرات 1 مارچ 2018 21:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںمسلسل تیسرے روز جمعرات کو بھی تیزی کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 43300،43400اور43500پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں بھی بحال ہو گئیں اور انڈیکس 270.94 پوائنٹس اضافے سی43510.39 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔حصص کی خریداری کا رجحان غالب رہنے کے سبب60.58 فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 22ارب32کروڑ51لاکھ روپے سے زائدکااضافہ ہوا جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری سرگرمیاں بھی بدھ کی نسبت6کروڑ5لاکھ85ہزار شیئرز زائد رہیں۔

گزشتہ روز حکومتی مالیاتی اداروں ، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی ، اسٹیل ، فوڈز کیمیکلز اور دیگر سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس43633.78 پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیالیکن بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کی عرض سے حصص کی فروخت کا دباؤ بڑھنے کے سبب کے ایس ای 100 انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا لیکن مجموعی طور پر تیزی کے اثرات غالب رہے اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 270.94 پوائنٹس اضافے سی43510.39 پوائنٹس پر بندہوااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 178.27پوائنٹس اضافے سی21934.11پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس781.95پوائنٹس اضافی سی73887.11پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس79.65پوائنٹس اضافے سی43510.39پوائنٹس پر بندہوا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزمجموعی طور پر378 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سی229 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں اضافہ،125کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ24کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں22ارب32کروڑ51لاکھ روپیکااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 90کھرب45ارب90کروڑ61 لاکھ روپے ہوگئی ۔

جمعرات کو21کروڑ19لاکھ 46ہزار شیئرز کاکاروبار ہواجوبدھ کی نسبت 6کروڑ5لاکھ85ہزار شیئرززائد ہے۔قیمتوں کے اتارچڑھائو کے حساب سے وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت95.07روپے اضافے سی1996.59روپے اورصنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت 36.64روپے اضافے سی1540روپے ہوگئی۔نمایاں کمی باٹاکے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت139.60 روپے کمی سی2760 روپے جبکہ پاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت 110.28روپے کمی سی2100.10روپے ہوگئی۔

جمعرات کولوٹی کیمکل کی سرگرمیاں1کروڑ14لاکھ 18ہزارشیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں جب کہ ڈی جی خان سیمنٹ ایک کروڑ8لاکھ ،عائشہ اسٹیل مل97لاکھ63ہزار،فوجی سیمنٹ97لاکھ49ہزاراور آزگارڈ 87لاکھ61ہزار شیئرز کی ٹریڈنگ کے ساتھ نمایاں رہے ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق آج (جمعہ) کاروباری ہفتے کے آخری روز پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے تحت تیزی کے اثرات محدود ہونے کا امکان ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا