پی ٹی سی ایل کانیٹ فلیکس کے ساتھ صارفین کو و یڈیو آن ڈیمانڈ فراہم کرنے کا معاہدہ

منگل 6 مارچ 2018 19:33

پی ٹی سی ایل کانیٹ فلیکس کے ساتھ صارفین کو و یڈیو آن ڈیمانڈ فراہم کرنے کا معاہدہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2018ء)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے دنیا کی معروف آن لائن تفریحی مواد فراہم کرنے والی کمپنی نیٹ فلیکس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت 8Mbps اوراس سے زائد کے انٹرنیٹ صارفین کے لئے نیٹ فلیکس تعارفی سروس6ماہ کے لیے فراہم کی جائے گی۔پی ٹی سی ایل پاکستان کا پہلاٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والا ادارہ ہے جس نے نیٹ فلیکس کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

چیف کمرشل آفیسر، پی ٹی سی ایل، عدنان شاہد، نے نیٹ فلیکس کے گلوبل ہیڈ آف بزنس ڈویلپمنٹ، بل ہومز ،سے بارسلونا میں منعقدہ موبائل ورلڈ کانگریس میں ملاقات کی، جہاں معاہدے کی تفصیلات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔پی ٹی سی ایل پہلے سے ہی پاکستان میں نیٹ فلیکس کے لئے ا یڈوانس کیشنگ سرورز کا بندوبست کرتے ہوئے صارفین کو بہترنشریات کا مشاہدہ فراہم کر رہاہے۔

(جاری ہے)

دونوں کمپنیاں گزشتہ سال سے آزمائشی بنیادوں پر پی ٹی سی ایل صارفین کو نیٹ فلیکس سہولیات مہیا کر رہی ہیں۔ صارفین کے بہترین ردِعمل اور نتائج کو مدِنظر رکھتے ہوئے پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں ڈیجیٹل مواد کے شوقین صارفین کے لیے اعلیٰ معیار کی تفریحی نشریات فراہم کرنے کے لیے یہ معاہدہ کیا ہے۔اس معاہدے کے تحت، پی ٹی سی ایل 8Mbps اوراس سے زائدکے انٹرنیٹ صارفین نیٹ فلیکس پرموجوداعلیٰ معیارکے تفریحی موادکو چھ مہینے تک لا محدود رسائی کے ساتھ حاصل کرسکیں گے۔

جس کے ذریعے وہ اپنے پسندیدہ آن ڈیمانڈ ٹی وی شوز، فلمیں، حقیقی طو رپرنیٹ فلیکس کی اپنی نشریات کو اسمارٹ فونز،ٹیبلٹس، سمارٹ ٹی ویز اور گیمنگ کنسولز پر دیکھ سکیں گے۔ پی ٹی سی ایل صارفین کی سہولت کومدِنظر رکھتے ہوئے کریڈٹ کارڈ کیبجائے پی ٹی سی ایل ماہانہ مجموعی بلنگ کے ذریعہ نیٹ فلیکس خدمات کی ادائیگی کی سہولت فراہم ہو گی۔چیف کمرشل آفیسر، پی ٹی سی ایل، عدنان شاہد نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’پی ٹی سی ایل اور نیٹ فلکس کے درمیان شراکت داری پی ٹی سی ایل کی اپنے صارفین کواعلیٰ تفریح فراہم کرنے کی عکاسی کرتی ہے۔

ڈیجیٹل طرز زندگی کی تائید کرتے ہوئے،پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں ہمارے صارفین کے لئے نیٹ فلکس پر موجود ،ڈرامہ سیریز، ٹی وی شوز، دستاویزی اور فیچر فلموں کے ساتھ تفریح کے نئے دروازے کھولے ہیں۔‘‘گلوبل ہیڈ آف بزنس ڈویلپمنٹ ،نیٹ فلیکس، بل ہومز ، نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’ہم پی ٹی سی ایل کے ساتھ اس شراکت داری سے بہت پُرجوش ہیں۔

یہ ایک اہم سنگِ میل ہے جس کے نتیجے میں دنیا بھر سے اعلیٰ تفریحی مواد کے ساتھ ساتھ بہترین ویڈیوزکو پاکستان کے صارفین بھی دیکھ سکیں گے۔ہمیں یقین ہے کہ ہم اور پی ٹی سی ایل مل کر ، نیٹ فلیکس صارفین کو اپنی سروسزکہیں بھی اور کسی بھی وقت ان کی مرضی کے مطابق فراہم کرسکیں گے‘‘۔پی ٹی سی ایل کے صارفین اب من چاہے تفریحی پروگرام اپنے حقیقی لامحدود براڈبینڈ کے ذریعے منفرداور بغیر کسی رکاوٹ کے ان ویڈیوز کی نشریات سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ