شبیر ٹائلز نے یورپی ٹیکنالوجی کی مددسے عالمی معیار کے ٹائلز پہلی بار پاکستان میں متعارف کرا دیئے

ہفتہ 10 مارچ 2018 19:51

شبیر ٹائلز نے یورپی ٹیکنالوجی کی مددسے عالمی معیار کے ٹائلز پہلی بار پاکستان میں متعارف کرا دیئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2018ء) پاکستان میں پہلی بار شبیر ٹائلز اینڈ سیرامکس نے مکمل تیار شدہ سرفیس فِنش ٹائل متعارف کرایا ہے جو اس کی نئے پلانٹ اور ریسرچ پر کی جانے والی ایک ارب 25 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا نتیجہ ہے جس کے تحت پلانٹس اور پیداواری صلاحیت کو جدید بنایا گیا ہے۔ یہ ٹائل عالمی معیارات کے حامل ہیں۔

شبیر ٹائلز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، مسعود جعفری نے بتایا کہ تعمیراتی سامان بالخصوص ٹائلوں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور کمپنی نے اس طلب کو پورا کرنے کے لیے مزید سرمایہ کاری سے پلانٹ اور پیداواری صلاحیت کو جدید بنایا اور اس میں توسیع کی ہے۔ پہلے مرحلے میں مشینری اور پلانٹس کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں مصنوعات کی تیاری اور صارفین کی طلب پوری کرنے پر کام کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں صارفین کو اب اعلیٰ معیار کے سرفیس فنش ٹائلز جیسے میٹیلک سطح کے تیار شدہ، گرینیلیا، پھسلن سے محفوظ رکھنے والے اینٹی سِلپ میٹ سرفیس فنش مختلف دلکش ڈیزائنوں اور رنگوں میں دستیاب ہوں گے۔ پائیدار اور رگڑ سے محفوظ ٹائل پاکستانی مارکیٹ کے لیے نہایت موزوں ہیں کیونکہ ان کی سطح سخت اور مضبوط ہوتی ہے جبکہ عام پورسلین میٹ ٹائل کی سطح پانی اور خشک صورت میں پھسلن سے محفوظ رکھتی ہے۔

یہ ٹائلز گھروں میں لگنے والے داغ دھبوں کے نشانات اور کیمیکل سے بھی محفوظ رہتے ہیں کیونکہ ان پر موٹی گلاس کوٹنگ ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان کی دیکھ بھال پر اٹھنے والے اخراجات میں بھی کمی ہوگی۔ شبیر ٹائلز 1978ء سے کام کررہی ہے اور کئی اچھے برے حالات کا سامنا کرنے کے باوجود کبھی ریسرچ اور ترقیاتی عمل پر سمجھوتہ نہیں کیا ہے۔کمپنی کو توقع ہے کہ تعمیراتی صنعت میں آنے والی بہتری سے اس کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہوگا۔

مسعود جعفری نے کہا کہ ایس ٹائل پورسلین اور سیرامکس کے مختلف ٹائلز عالمی معیار کے مطابق مختلف طول و عرض اور رنگوں میں تیار کرتا ہے۔ کمپنی میں جدید ترین مشینری اور بہترین ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جاتا ہے جو اٹلی سے درآمد کی گئی ہے۔ ٹائلوں کے معیار میں ہمارے پاس پہلے ہی آئی ایس او کی سرٹیفکیشن ہے اور اب ہمارے ٹائلوں کے معیار کی تصدیق سینٹرو سیرامیکو، اٹلی، ٹیسٹنگ لیبارٹری عالمی ادارے نے بھی کردی ہے۔

شبیر ٹائل کا پلانٹ کراچی میں ہے جو یورپی ٹیکنالوجی اور ٹیکنیک کو استعمال میں لاتے ہوئے یورپی اور عالمی معیار کے ٹائل تیار کررہی ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم پاکستانی صارفین کو عالمی اور یورپی معیارات کے مطابق ٹائل فراہم کررہے ہیں۔مقامی تیار شدہ ٹائلوں کو درآمدی ٹائلوں کے مقابلے میں لانے کیلئے کمپنی کو حکومت کے تعاون کی اشد ضرورت ہے اور اس کے لیے توانائی اور دیگر پیداواریت لاگت کو کم کیا جائے۔

اسی طرح درآمدی ٹائلوں کی ڈیوٹی اور ٹیکسز میں بھی تبدیلی کی جائے تاکہ ملک کا قیمتی زرمبادلہ بچ سکے اور پڑوسی ملکوں کو بھی اپنے ٹائل برآمد کرسکیں۔ ہمیں امید ہے کہ حکومت کی مدد سے ہم قومی خزانے کیلئے مذید آمدنی حاصل کرسکتے ہیں جبکہ مقامی صارفین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا اور عالمی برآمدات نئی مارکیٹوں تک رسائی ہوگی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب