غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح میں132فیصد اضافہ خوش آئند ہے ‘ افتخار بشیر

گوادر بندر گاہ ، سی پیک ،خصوصی اقتصادی زونز کے قیام سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح بڑھنے سے اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے ‘صدرگرائنڈنگ ملز ایسویسی ایشن

منگل 20 مارچ 2018 14:36

غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح میں132فیصد اضافہ خوش آئند ہے ‘ افتخار بشیر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے رواں مالی سال 2017-18میں ماہ فروری کے دوران کی جانے والی براہ رسات غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی شرح میں132فیصد اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق فروری2018کے دوران ملک میں 340.8ملین کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال میں فروری2017کر دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سی146.7ملین ڈالرکی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے اقوام متحدہ کے شعبہ اکنامکس اینڈ سوشل افیئرز(ڈی ای ایس ای) کی جانب سے پاکستانی معیشت پر جاری کردہ رپورٹ میںاس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح بڑھ ہے اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ،توانائی کے شعبہ کی بہتری اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کے تحت بنیادی ڈھانچے کے بڑے ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے باعث کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے انہوںنے کہا کہ ملک بھر میں سی پیک روٹس پر خصوصی اقتصادی زونز کے قیام سے دنیا بھر کے سرمایہ کاروںاور بڑی کمپنیوںنے پاکستان میں سرمایہ کاری کا آغاز کردیا ہے جس سے ملک بھر میں نئی انڈسٹریز کا قیام عمل میں آئے گا اور پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے روزگار کے ذرائع میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت استحکام پذیر ہوگی زرمبادلہ کے ذخائر اور ملکی برآمدات بڑھیں گی اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب