تنخواہ دار طبقے کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

بدھ 21 مارچ 2018 15:17

تنخواہ دار طبقے کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) تنخواہ دار طبقے کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گوشواروں کی تعداد میں اضافے کی بنیادی وجہ ایف بی آر کا ٹیکس آگاہی پروگرام ہے جس کے تحت گذشتہ چھ ماہ میں ملک بھر کے بڑے بڑے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں، بنکوں، کارپوریشنوں اور فرموں سے رابطے کیے گئے اور ان کی انتظامیہ کی معاونت اور سرپرستی میں ایف بی آر کے ٹیکس گذاروں کی معاونت و آگاہی کے لیے قائم فیٹ ونگ کی جانب سے تنخواہ دار طبقے کے لیے فنی ورکشاپوں اور تربیتی نشستوں کا کا اہتمام کیا گیا ۔

ان خیالات کا اظہار فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ممبر نوشین جاوید امجد پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی (پی ایس او) کی ا نتظامیہ کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا جس میں پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر/سی ای او شیخ عمران الحق، ڈی ایم او فنانس/سی ایف او یعقوب ستار اور جنرل منیجر فنانس سمیت پی ایس او کے دیگر افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میںایف بی آر کے لارج ٹیکس پیئر یونٹ کراچی کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔

نوشین جاوید امجد نے کہا کہ ایف بی آر کے ٹیکس آگاہی پروگرام کا مقصد ٹیکس گذاروں کو ٹیکس سے متعلقہ فنی سہولیات و مدد بہم پہچانے کے علاوہ انہیں فائلرز بننے کے فوائد سے آگاہ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے افراد کاروباری، مالیاتی اور خرید و فروخت اور دیگر کئی امور پر عائد ٹیکس کی زائد شرحوں سے ادائیگی سے بچ سکتے ہیں جن کے نفاذ کا بنیادی مقصد نان فائلرز کی حوصلہ شکنی کرنا اور انہیں ٹیکس نظام کے دھارے میں لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کا ٹیکس آگاہی پروگرام گذشتہ سال ستمبر میں شروع کیا گیا تھا اور اب تک اس کے مفید اور دوررس نتائج سامنے آئے ہیں جس کے لیے کارپوریٹ طبقے کا تعاون قابل ستائش ہے۔ پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر/سی ای او شیخ عمران الحق نے کہا کہ ان کا ادارہ ایف بی آر کے ٹیکس آگاہی پروگرام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے پروگراموں سے ٹیکس گذاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور ان کے ایف بی آر سے پیشہ ورانہ تعلق کو تقویت ملتی ہے انہوں نے محصولات میں اضافے اور مالی وسائل جمع کرنے کے لیے ایف بی آر کی کوششوں کو سراہا اور اس ضمن میں اپنے ادارے کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب